ٹیکنالوجی

اوپپو نے پہلی پبجی تھیم اسٹور کی نقاب کشائی کی

پٹنہ:سیلفی ایکسپرٹ، اوپپو نے حال ہی میں ہندوستان کی سب سے بڑی ای اسپورٹس چمپئن شپ، ” پلیئر اننونس بیٹلگرائونڈس موبائیل کیمپس چمپئن شپ 2018 ” کے لئے دنیا کی سب سے بڑی گیمنگ کمپنی، ٹینسینٹ گیمس کے ساتھ ساجھیداری کی۔ 2000 سے زاید کالجو ںسے 10,000 ٹیمیں اور متفرق انٹری حاصل کرنے کے بعد، ماہ بھر چلنے والا یہ ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ کو بنگلور میں پہلے پبجی تھیمڈ اوپپو اسٹور پر یہ اختتام پذیر ہوا۔ آج، فاتحین کو 50 لاکھ روپیہ ا نعام دیا گیا ۔پبجی کے بڑھتے چلن کو دیکھتے ہوئے اوپپو برانڈ شوروم اصلی بیٹلگرائونڈ کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہاں کامبیٹ فیل کے ساتھ گاہک ورچوول دنیا سے باہر نکل کر نئے اوپپو ایف 9 پرو کے ساتھ اسٹور میں گیم کا پر جوش تجربہ لے پبجی کی حقیقی دنیا میں داخل ہو سکتے ہیں۔
می وِل یانگ، برانڈ ڈائریکٹر، اوپپو انڈیا نے کہا، ” نوجوانوں کے درمیان پبجی کی زبردست کامیابی کے ساتھ ہمیں پبجی پر مبنی اپنے برانڈ کے شوروم کے جدیدکاری کا اعلان کرنے کی خوشی ہے۔ ہمارا منفرد شوروم ہندوستان کے نوجوانوں کو خدمات دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو مسلسل مارکیٹ کے نئے اور دلچسپ ٹرینڈس کی ترغیب کر رہے ہیں۔ٹنسینٹ گیمس کے ساتھ اس ساجھیداری کا استعمال کر اوپپو نوجوانوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ ایف 9پرو اس منفرد اوریونیفائیڈ تجربے کے لئے بہترین متبادل ہے۔ "

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close