بہارکوسی

اویس الرحمن نے بہار لیکھا سیوا امتحان میں حاصل کیا ٢٥ واں مقام

شیوہر ضلع کے ڈی پی آر او,رہ چکے ہیں موصوف,ضلع کی مقتدر شخصيات نے دی مبارکباد

مشرقی چمپارن(عاقب چشتی)
سچ کہا گیا ہے کہ صرف پنکھ سے ہی اڑان نہیں ہوتی بلکہ ہمت و حوصلہ کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر ارادے مضبوط ہوں تو کامیابی خود قدم چومتی ہے۔ جس کی زندہ مثال ضلع شیوہر کے سابق ڈی پی آر او اویس الرحمن انصاری ہیں۔جنہوں نے پہلی ہی کوشش میں بہار لوک سیوا آیوگ پٹنہ کے زیراہتمام لیکھا سیوا امتحان میں ٢٥ واں مقام حاصل کر ضلع مشرقی چمپارن کا نام روشن کیا ہے اور ٹریزری آفیسر کا عہدہ حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ اویس الرحمن انصاری ابن مرحوم عثمان علی انصاری و مرحومہ شکیلہ بیگم ضلع مشرقی چمپارن کے اریراج باشندہ ہیں اور شری سومیشور ہاٸی اسکول اریراج سے میٹرک اول درجہ سے پاس کیا اور آٸی ایس سی و بی ایس سی,ایل ایس کالج مظفر پور اور ایم ایس سی, پٹنہ یونیورسٹی سے اول درجہ سے پاس کیا۔اس سے قبل بی پی ایس سی کے ذریعے اسکول ٹیچر کے عہدہ پر بحال ہوٸے اور پہاڑ پور بلاک کے اسکول میں اپنی خدمات انجام دیں۔اور حال میں سکریٹریٹ میں معاون ڈائریکٹر کے عہدہ پر مامور ہیں۔
اویس الرحمان انصاری نے کہا کہ والدین و چچا سلیمان علی انصاری بڑے بھاٸی شکیل الرحمن انصاری,رٸیس الرحمن انصاری اور اہلیہ کوثر ناز کی نوازش اور دعاٶں کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوٸی ہے۔
اس کامیابی پر پروفیسر شمبھو گری,افروز عالم,نوشاد عالم,چومن شریواستو,صحافی شکیل شاغل سکریٹری انجمن ترقی اردو ترہت ڈویژن,عزیر انجم,عقیل مشتاق,انتظارالحق,ڈاکٹر حاتم جاوید,ڈاکٹر الطاف اقبال علیگ,سراج عالم,سنجیدہ بیگم,محمد حسیب الانصاری,خالد انور جیلانی,محمد ماجد علی,انشاپروین ریسرچ اسکالر جامعہ ملیہ,ڈاکٹر نیاز احمد,رضوان راشد علیگ سمیت سینکڑوں افراد نے مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close