تعلیم

اُردو یونیورسٹی ، فاصلاتی کورسز کی آخری تاریخ میں تبدیلی

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے کورسز کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے 20 اکتوبر کیا گیا ہے۔
پروفیسر پی فضل الرحمن، انچارج ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن – ڈسٹنس ایجوکیشن بیورو کی ہدایت پر یہ تبدیلی کی گئی ہے۔ اس سال سابقہ کورسز ایم اے (اردو،انگریزی،تاریخ)، بی اے ، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسز) کے علاوہ 4 نئے کورسس ایم اے عربی ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز ، ایم اے ہندی اور بی کام پروگرامسمیں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ایک سالہ ڈپلومہ (ٹیچ انگلش اور جرنلزم و ماس کمیونیکیشن) اور چھ ماہی سرٹی فکیٹ کورسز (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنگشنل انگلش) میں بھی داخلے دستیاب ہےں۔
ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب لنک http://manuu.ac.in/admissions/odl2018 پر دستیاب ہے۔ طلبہ معاون خدمات، ہیلپ لائن 040-23008463 اور صرف اوقات دفتر میں 6301910770 پر یا صرف ایس ایم ایس کے لیے 9100677222 پر ربطپیدا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close