دیگر خبریں

اُردو یونیورسٹی ، یوم آزاد تقاریب کا ماڈل اسکول، حیدرآباد میں پیر کو افتتاح

حیدرآباد:جناب شاہنواز قاسم، سی ای او وقف بورڈ، ریاست تلنگانہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی یوم آزاد تقاریب کا 5 نومبر کو مانو ماڈل اسکول، فاطمہ نگر، وٹے پلی، فلک نما میں صبح 10 بجے افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر 15 نومبر تک جاری رہنے والی تقاریب کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر کفیل احمد، پرنسپل کی قیادت میں اسکولی طلبہ رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔
جناب انیس احسن اعظمی، صدر نشین، یوم آزاد تقاریب انتظامی کمیٹی کے بموجب اسی دن دوپہر دو بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم، یونیورسٹی کیمپس میں ’بیت بازی‘ مقابلے اور 2:30 بجے پالی ٹیکنک بلڈنگ میں ”مولانا آزاد تصویری نمائش“ کا اہتمام کیا جائے گا۔ جناب محمد امتیاز عالم ، ریسرچ آفیسر آئی ایم سی اور ڈاکٹر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر این ایس ایس بالترتیب ان دونوں پروگراموں کے کو آرڈینیٹر ہیں۔
اردو یونیورسٹی میں ہر سال، مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر ان تقاریب کا حیدرآباد میں واقع کیمپس اور ملک کے مختلف حصوں میں موجود دیگر کیمپسوں میں پر بڑے پیمانے پر اہتمام کیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close