تعلیم

اُردو یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس ”فارسی زبان و ادب میں دکن کا حصہ

“حیدرآباد: انجمن استادانِ فارسی، ہند (ایپٹا) کی 36 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شعبۂ فارسی کے اشتراک سے 5 تا 7 فروری اہتمام کیا جارہا ہے۔ کانفرنس کا عنوان ”فارسی زبان و ادب میں دکن کا حصہ“ہے۔ پروفیسر شاہد نوخیز ، صدر شعبۂ فارسی و مقامی سکریٹری ایپٹا کے بموجب دکن میں فارسی کا آغاز علاءالدین خلجی کی آمد سے ہوتا ہے۔ بہمنی دور میں یہاں فارسی کو کافی فروغ ملا۔ اس کے بعد دکن میں شعراءو ادبا کی ایک کہکشاں ابھری جس میں اہم نام ظہوری، ملک قمی، ابوالقاسم فرشتہ، محمود گاواں، ابراہیم عادل شاہ دوم اور دیگر شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں دکن میں فارسی کے مختلف ادوار کا جائزہ لیا جائے گا۔ مزید تفصیلات پروفیسر عراق رضا زیدی، جنرل سکریٹری ایپٹا سے ای میل [email protected] ، [email protected] پر اور مانو ، شعبہ فارسی کے اساتذہ ڈاکٹر محمد رضوان سے 9844963518 اور ڈاکٹر جنید احمد سے 8803732935 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ فارسی کے اساتذہ اور اسکالرس سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close