تعلیم

اُردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز ۔ 20 اکتوبر آخری تاریخ

اردو،عربی،اسلامک اسٹڈیز کے علاوہ انگریزی،ہندی اور تاریخ میں پوسٹ گریجویٹ کورسز دستیاب

حیدرآباد: نظامت فاصلاتی تعلیم‘ مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے مختلف فاصلاتی کورسز میں آن لائین داخلوں کا عمل 20 اکتوبر کو اختتام کو پہنچے گا۔ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب لنک http://manuu.ac.in/admissions/odl2018 پر دستیاب ہے۔
پروفیسر پی فضل الرحمن، انچارج ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب، خواہشمند طلبا ایم اے (اردو،انگریزی،تاریخ،عربی ، اسلامک اسٹڈیز ، ہندی)، بی اے ، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسز) ،بی کام ،ایک سالہ ڈپلومہ (ٹیچ انگلش اور جرنلزم و ماس کمیونیکیشن) اور چھ ماہی سرٹی فکیٹ کورسز (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنگشنل انگلش) میں 20 اکتوبر تک آن لائن درخواست دے سکتے ہےں۔
مزید تفصیلات کے لیےہیلپ لائن 040-23008463 اور صرف اوقات دفتر میں 6301910770 پر یا صرف ایس ایم ایس کے لیے 9100677222 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ طلبہ حیدرآباد، نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ (بہار)، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر (جموں و کشمیر)، جموں، لکھنو ¿ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سنٹرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ریجنل وسب ریجنل سنٹرس کے فون نمبرات ای پراسپکٹس سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close