سیمانچل

آئین کوکوئی خطرہ نہیں، پریواربچانے نکلے ہیں تیجسویـ:خالدانور

مشرقی چمپارن میں سیاست گرمائی،جدیونے کی پریس کانفرنس ،آئین کوکوئی خطرہ نہیں

موتیہاری: راجدپریوارنے لوگوں کوگمراہ کرنے کے لئے آئین بچائوانصاف یاترانکالاہے جوحقیقت میں پریواربچائویاتراہے،اس حقیقت سے کسی کوانکارنہیںکہ پندرہ سال تک بہارکی کرسی پربراجمان رہنے والے لالوپرسادیادونے بہارکے اندرسبھی میدانوں میں کوئی کام نہیںکیابلکہ لوگوںکوخوف کے ماحول میں رکھ کرسیاست کی۔جب تک جنتادل یونائیٹیڈہے اس وقت تک ملک کے آئین سے کوئی چھیڑچھاڑنہیںکرسکتا۔مذکورہ باتیں جدیوکے قانون سازرکن اسمبلی ڈاکٹرخالدانورنے شہرکے ریسم پلازہ میں منعقدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ اس ملک کاآئین لاکھوں قربانیوں کے بعدبناہے اس سے کیسے کوئی تبدیل کرسکتاہے۔لالوپریوارپرحملہ کرتے ہوئے کہاکہ راجدپریوارآئین بچانے نہیں بلکہ پریوارکوبچانے نکلے ہیں جس سے ریاست کے عوام اچھی طرح واقف ہے۔وہیں جدیوترجمان وایم ایل سی نیرج کمارنے کہاکہ نتیش کمارنے بہارکوترقی دے کردنیامیں ایک پہچان دی ہے،ہرکوئی جانتاہے کہ لالوپرسادیادوکے وقت بہارکی حالت کس طرح تھی۔سڑکیں ٹوٹی ہوئی،قانون کاراج ختم ہوچکاتھا،ریاست کے لوگوں کونیچی نظرسے دیکھتے تھے۔لیکن نتیش کمارکی قیادت میں بہارروزبروزترقی کے منازل طئے کررہاہے۔ملک کے آئین کوکسی طرح کاکوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ اپنی سیاست اورمیڈیامیں بنے رہنے کے لئے آئین کاسہارالیاہے۔جس کاجواب ریاست کے عوام چنائومیں دے گا۔اس موقع پرسابق رکن اسمبلی مہیشورسنگھ،سابق رکن اسمبلی شیام بہاری ،سابق رکن اسمبلی عبیداللہ،سابق رکن اسمبلی مینادیوی،ضلع صدربھوشن پٹیل،سرفرازعالم،نیک محمدمکھیا،ضیاء الحق سمیت پارٹی کارکنان موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close