پٹنہ

آئی جی آئی ایم ایس میں نرسنگ طالبات کا ہنگامہ، خوشبو خودکشی کیس کی جانچ کی مانگ

پٹنہ:پٹنہ میں واقع آئی جی آئی ایم ایس میں آج دوسرے دن بھی نرسنگ طالبات کا ہنگامہ جاری رہا۔ طالبات نے کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے جم کر ہنگامہ کیا۔ہنگامہ کر رہی طالبات کا کہنا ہے کہ طالبہ خوشبو نے خود کشی نہیں کی ہے بلکہ اس کا قتل ہوا ہے۔ پورے معاملے اور اس سوسائڈ نوٹ کی جانچ ہونی چاہئے۔طالبات نے ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹروں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہاں طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔طالبات کے ساتھ تمیز کے ساتھ بات نہیں کی جاتی ہے۔ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ وہیں نرسنگ طالبات کے ذریعے احتجاج کئے جانے کے بعد پولیس نے کچھ طالبات کو حراست میں لیا ہے۔ ادھر پولیس کی اس کارروائی اور اپنی مانگ کو لے کر طالبات ہڑتال پر چلی گئی ہیں۔بتاتے چلے کہ پیر کو نرسنگ بیچلر کی طالبہ خوشبو نے خودکشی کر لی تھی۔ اس کی لاش ہاسٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی۔ وہیں پولیس کو لاش کے پاس سے سوسائڈ نوٹ بھی ملا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close