پٹنہ

آئی جی پٹنہ نےایس ایس پی منو مہاراج اور ان کی ٹیم سے کئے کئی سوال، مانگی وضاحت

پٹنہ: آئی جی نے نوٹس کے ذریعے ایس ایس پی اور تینوں سٹی ایس پی سے کئی سوال کئے ہیں۔ذرائع کہ مانیں تو نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ پولیس لائن میں جوانوں کے درمیان آپ کتنا وقت دیتے ہیں۔ پولیس لائن میں سیل کے مسئلے کو کتنا حل گیا ہے۔ اس پر بھی سوال پوچھا گیا ہے۔ذرائع کہ مانیں تو ایس پی راجندر بھیل، ایس پی روندر کمار اور سٹی ایس پی ڈی امر کیش کےسے اس معاملے میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی منو مہاراج سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ آئی جی پٹنہ نے ان تمام کے نام پر ایک شو كکاج نوٹس جاری کیا ہے۔2 نومبر کو پٹنہ پولیس لائن میں خواتین اور مرد سپاہیوں نے جم کر ہنگامہ کیا تھا۔ ان کا صاف طور سے الزام تھا کہ انہیں چھٹی نہیں ملتی۔ مخالفت میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور مرد سپاہیوں نے پولیس لائن میں جم کر ہنگامہ مچایا تھا۔پورے معاملے میں بڑی تعداد میں جانچ رپورٹ کی بنیاد پر سپاہیوں کو برخاست کیا گیا ہے۔برخاست سپاہیوں کا الزام ہے کہ ان کا موقف جانے بغیر مکمل کروائی کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close