کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پنت نے دھونی کوپیچھے چھوڑا، بنے سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے والے وکٹ کیپر

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت نے آسٹریلیا کے خلاف پیرکے روز ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اپنی بااثر کارکردگی کی بدولت بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔وہ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے، یہ خطاب دھونی کے نام تھا لیکن حالیہ سیریز میں شاندار بلے بازی کر ریشبھ نے دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ریشبھ پنت نے 21 پوائنٹس کی لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بارڈر۔گواسکر ٹیسٹ سیریز میں ریشبھ نے 350 رن بنائے، وہیں آخری مقابلے میں انہوں نے 159 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس کارکردگی کے دم پر پنت بیٹنگ رینکنگ میں 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ریشبھ سے پہلے سال 1973 میں فاروق انجینئر ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں 17 ویں مقام پر پہنچے تھے۔
آئی سی سی کی جاری تازہ رینکنگ میں ریشبھ پنت ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے والے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ اس وقت پنت کے کل 673 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ اس سے پہلے وکٹ کیپر کے طور پر مہندر سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ 662 پوائنٹس حاصل کئے تھے۔ دھونی کی ٹیسٹ میں سب سے بہتر رینکنگ 19 ویں رہی تھی۔
میزبان آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے آئی سی سی کی جاری ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ریشبھ پنت 59 ویں مقام پر تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ریشبھ نے وکٹ کے پیچھے 20 کیچ بھی پکڑے اور چار ٹیسٹ میچوں کی سات اننگز میں 58.33 کی اوسط سے 350 رن بھی بنائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close