کھیل

آئی سی سی کی رینکنگ میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا دبدبہ

نئی دہلی / دبئی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی حالیہ جاری ون ڈے رینکنگ میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا دبدبہ برقرار ہے۔ بلے بازی میں بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پہلے نمبر پر قابض ہیں۔ جسپریت بمراہ بولنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں بھارت 121 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، لیکن ٹیم انڈیا کے پاس انگلینڈ کے انتہائی قریب پہنچنے کا شاندار موقع ہے۔بھارت کو فی الحال آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچ جبکہ اس کے ٹھیک بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ یعنی ان آٹھ میچوں میں اگر بھارتی ٹیم نے ایک بھی میچ نہیں گنوایا تو وہ 125 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کے انتہائی قریب پہنچ جائے گی۔ وہیں پاکستان اگر جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں پانچ ۔صفر سے ہرا دیتا ہے تو وہ پروٹیاز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ پہلے نمبر پر موجود انگلینڈ کے اس وقت 126 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔بلے بازی رینکنگ میں کوہلی کے علاوہ طوفانی بلے باز روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ گیندبازی رینکنگ میں جسپریت بمراہ ایک نمبر پر ہیں تو دوسرے مقام پر افغانستان کے اسپنر راشد خان موجود ہیں۔ بھارتی چائنامین بولر کلدیپ یادو تیسرے مقام پر ہیں۔ ہندوستانی بلے باز شکھر دھون بلے بازی کی رینکنگ میں نویں نمبر پر ہیں جبکہ اسپنریجویندر چہل انگلینڈ کے اسپنر عادل راشد کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر ہیں۔بلے بازی کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے ہیں۔ اب وہ 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ وہیں نیوزی لینڈ کے دوسرے بلے باز راس ٹیلر اور مارٹن گپٹل رینکنگ میں بالترتیب تیسرے اور 14 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اس کے 113 پوائنٹس ہیں ۔وہیں سری لنکا کی ٹیم ایک پوائنٹس گنوا کر78 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close