ٹیکنالوجی

آئی کرئیٹ نے انوویٹیو آئیڈیاز اور درخواست مدعو کرنے کیلئے پٹنہ میں روڈ شو کیا

پٹنہ: 2018: اکتوبر، 2018 میں وائبرینٹ گجرات اسٹارٹ اپ اور ٹکنالوجیسمٹ کی تیاری میں انٹرنیشنل سینٹر فارر انٹرپرینیورشپ اور ٹ ٹکنالوجی(آئی کرئیٹ)، گجرات حکومت اور فکی نے آج ورک اسٹوڈیو کو-ورکنگ، پٹنہ میںآئی کرئیٹ کے پہلے روڈشو کے لئے اکٹھا ہوئے۔ اس کامقصد وائبرینٹ گجرات اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج 2018 کی بیداری میںاضافہ کرنا اور اس کے لئے درخواست مدعو کرنا ہے۔
بہار میںا سٹارٹ-اپس کے لئے سب سے بڑا کو-ورکنگ اسپیس، ورک اسٹوڈیو کو-ورکنگ پٹنہ میں انوویٹرس اور انٹرپرینیورس کو متفرق قسم کی کو-ورکنگ بنیادی ڈھانچہ سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس روڈشو میں 50 سے زائد اسٹارٹ اپ، انٹرپرینیور اور ٹٹکنالوجی والے شامل ہوئے اور انہوں نے کچھ گھنٹوں تک چلے مختلف انٹرایکیو سیشنس میں حصہ لیا۔ روڈ شو کی نظامت مس نیرو کماری، ایڈمنسٹریٹر، انٹرنیشنل اسکول آف مینجمنٹ، پٹنہ (آئی ایس ایم پٹنہ) نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ پر مرکوز ترقی میںتعلیمی اداروں کا کردار کیا ہے۔ روڈشو میں مس آکانکشا سنگھ، فائونڈر، سوئمبھو انوویشنس سالیوشنس پرائیویٹ لمیٹڈ نے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا کہ انٹرپرینیورس کس طرح سوشل انٹرپرینیورشپ پر کیندرن کے ساتھ سوشل سیکٹر میں اپنا اسٹارٹ اپ شروع کر سکتے ہیں۔ مسٹر نریش نندن، ایگزیکوٹیوممبر، بہار انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے نوجوان اور تیار ہوتے انٹرپرینیورس کے لئے دستیاب انٹرپرینیورشپ کے مواقع کے بارے میں بتایا۔میزبان ادارہ، آئی کرئیٹ سے مسٹر بھدریش داس اور مسٹر شانتنو چترویدی نے وائبرینٹ گجرات اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج 2018 کی جانکاری دی اور بتایا کہ آئی کرئیٹ کس طرح ہندوستان میں انٹرپرینیورشپ کے تناظر کی تعمیر میں مدد کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close