اتر پردیش

آج مسلمان ناخواندگی کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہے:ڈاکٹر علیم اللہ خان فلکی

سہارنپور : ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد دونشستوں میں ہواپہلی نشست برا ئے خواتین جامعۃ الطیبات حبیب گڑھ میں ، دوسری نشست مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی میں منعقد ہوئی جن کی صدرات آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدر مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے کی ۔پروگرام کے مہمان خصوصی اسلامک اسکالر ڈاکٹر علیم اللہ خان فلکی (صدر سوشیوریفارمس سوسائٹی آف انڈیا حیدرآباد) نے اپنے کلیدی خطا ب میں کہا کہ آج مسلمان ناخواندگی کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہے اور اپنے بچے و بچیوں کے مستقبل کے لئے کوئی لا ئحہ عمل تیار نہیں کر رہاہے ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی پریشانیوں کی اصل وجہ اپنے بچوں کی بیا ہ شادیوں میں فضول خرچی اور غیر اسلامی طریقہ اختیار کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ جب تک مسلمان ایسی بیجا اسرا ف والی شادیوں کا بائی کاٹ نہیں کرے گا تب تک مسلمان فکر مند نہیں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ نکاح و بیاہ شادیوں کوا ٓسان کیا جائے اوربیاہ شادیوں میں فضول خرچی نہ کی جائے بلکہ اس پیسہ کو غریب لوگوں کی بیٹیوں کے نکا ح پر لگایا جائے انہوں کہا کہ مسلمانوں میں شعورختم ہوتا جارہا ہے اور غیر وں کے طرز عمل پر زندگی گزار رہے ہیں ، انہوں کہا کہ بیا ہ شادیوںمیں اسلامی طرز عمل کو چھوڑ کر مسلمان غیروں کے طریقہ پر اپنے بچوں کی بیاہ شادیاں کر رہا ہے ۔ اورحق تعالی کے احکامات و نبی کریم ؐ کی سنتوںکو کھلم کھلا پا مال کر ہاہے یہ ایک بہت بڑا لمحۂ فکریہ ہے اور تعلیم و تربیت و اسلامی طرز عمل اپنے بچوں کو نہیں سکھارہے ہیں بلکہ اپنے بچوںمیں مغربیت کی تہذیب کو اپنایا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان بیاہ شادیوں میں بڑھتی ہوئی رسومات اور فضول خرچی پر روک تھام نہیں کریگا اور اس کا بائی کاٹ نہیں کریگا تو مسلمان آنے والے وقت میں بیحد خسارہ میں ہوگا، انہوںنے فضول خرچی پر روک تھام، معاشرہ میں پھیلی ہوئی سنگین بیماریوںکے سدباب اور ملک و ملت میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے زور دیاڈاکٹر علیم اللہ خان فلکی نے آخیر میں کہا کہ مسلمانوں کی ترقی اور عزت و قار کے لئے تعلیم و تربیت کے ساتھ مسلم معاشرہ میں اصلاح معاشرہ تحریک چلانے کی سخت ضرورت ہے ۔پر وگرام کی صدارت کر رہے مولانا محمد یعقوب بلند شہر ی نے لوگوںکو اپنے بچوںکے روشن مستقبل کے لئے فکر مند کیا اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصر ی و ٹیکنیکل علوم کوبھی حاصل کر نے پر زوردیا اور اپنے بچوں کی بیاہ شادیوںکو سادگی کے ساتھ سنت کے مطابق مسجدوںمیںکرنے کی تلقین کی ۔ مولانا بلند شہری نے کہا کہ اصلاح معاشرہ تحریک گھر گھر اورشہر در شہر پہنچانے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔اس موقع پر گاڑاوچار منچ کے صدر حاجی عبدالقدیر ، حاجی سرتاج احمد کانپور ، اردو ٹیچر ایسوسی ایشن کے سکریٹری رائو عبدا لستار ، حافظ مفظر علی سی اے،مولانا ریاض الاسلام وغرہ نے بھی خطاب کیا ۔ جلسہ کا آغاز مفتی مجیب الرحمن مظاہری نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا اور بارگاہ رسالت میں مولانا محمد سلمان نذرانۂ عقیدت پیش کیا نظامت کے فرائض مفتی محمد زکریا نے انظام دیئے شرکت کرنے والوں میں انجمن اصلاح معاشرہ کے صدر مولانا محمد حارث،حاجی غفران قریشی ، حاجی چودھری رفاقت علی ڈھکا ، رائو قاسم شیخ پورہ ، رائو قاسم ہروڑہ ، ڈاکٹر محمد یوسف ، رائو مرسلین ، حاجی محمد قاسم ، مولانا محمد احتشام ، قار ی عبدالسبحان ، قاری شاہ جہاں ، قاری افضل وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی ۔
(رپورٹ احمدرضا)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close