اتر پردیشہندوستان

آج 10ویں دن بھی تحصیلدار کی عدالت کا بائیکاٹ جاری رہا

بھوگائوں ،مین پوری 08اگست بھوگائوں تحصیل کے وکلاء کا آج دس ویں دن بھی تحصیلدار کی عدالت کا بائیکاٹ جاری رہا ، وہیں وکلاء نے تحصیلدار سے مذاکرات کے بعد اپنی نشستوں کو بروز جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دیا۔ اس ضمن میں سیکرٹری جنرل راجیش کمار یادو نے بتایا کہ مذاکرات کو وہ مثبت طور پرنظر رکھے ہوئے ہیں، جب تک معاملات کا حل نہیں نکل آتا ہے اس وقت تک وہ اپنے ساتھی وکیل انل کمار سکسینہ کے لیے لئے گئے فیصلے کو کسی قیمت پر واپس نہیں لیں گے ، وکلاء کا کہنا ہے کہ اس حق کی لڑائی میں وہ کسی بھی قیمت پر اپنے قدم پیچھے نہیں کریں گے ،واضح رہے گزشتہ دنوبھوگائوں کے تحصیلدار پرمود کمار نے وکیل انل کمار سکسینہ کے خلاف دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کرائی تھی ،جس کی وجہ سے تمام وکلاء نے تحصیلدار کی عدالت کا بائیکاٹ کر دیا تھا ،وکلاء کا کہنا ہے کہ تحصیلدار پرمود کمار نے بلا تحقیق وتصدیق کے انل کمار سکسینہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ،جب تک وہ تحصیلدار)مقدمہ واپس نہیں لے لیتے ہیں اسوقت تک ان کی عدالت کا بائیکاٹ رہیگا ،اسی سلسلے میں آج وکلاء کی دسویں دن بھی عدالت کا بائیکاٹ جاری رہا تحصیلدار پرمود کمار کے ساتھ ہوئی مذاکرا ت میں نائب تحصیلدار امت کمار، صدر وکلا ء ششپال سنگھ شاکیہ، رمیش چندر تیواری، راجج بہادر سنگھ چوہان، راجیش پانڈے، اجے دکشت، انل کمار سکسینہ، رمن لال راجپوت، شیام سنگھ شا کیہ، ارویش مشرا وغیرہ لوگ موجود رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close