ہندوستان

آر بی آئی گورنر پٹیل 19 نومبر سے پہلے دے سکتے ہیں استعفیٰ

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر ارجت پٹیل آئندہ 19 نومبر کو مجوزہ بورڈ اجلاس سے پہلے اپنا استعفیٰ سونپ سکتے ہیں۔ یہ معلومات آر بی آئی کے نزدیکی ذرائع نے دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مرکزی حکومت اور آر بی آئی کے درمیان ریگولیٹر بینک کی خود مختاری کو لے کر تنازعہ جاری ہے۔ ادھر، وزیر اعظم نریندر مودی کا انتظامی بندوبست بینکوں کے قرضے دینے کی شرط میں نرمی چاہتا ہے، لیکن ان کے درمیان تنازعہ گزشتہ ماہ اور بڑھ گیا جب بینک کے ایک ڈپٹی گورنر نے کہا تھا کہ مرکزی بینک کی خودمختاری سے کھلواڑ ملک کی اقتصادی صحت کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔اس دوران ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ پٹیل لڑائی سے تھک چکے ہیں۔ تنازعہ بڑھنے کا اثر ان کی اپنے صحت پر بھی پڑ سکتا ہے، لہٰذا وہ استعفی سونپنا ہی بہتر سمجھیں گے۔وہیں ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ حکومت اپنے نمائندوں کے ذریعے مذکورہ میٹنگ میں قرض کی شرائط میں نرمی دینے کے لئے ریگولیٹری بینک پر دباؤ بڑھائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close