کھیل

آسٹریلیائی ٹیم میں تبدیلی، پوکووسکی-رینشا کو ٹیم میںملی جگہ

نئی دہلی ؍ سڈنی: حال ہی میں ختم ہوئے چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے۔ آئندہ سری لنکا کے ساتھ ہونے والی سیریز کے لئے ٹیم میں چونکانے والے تبدیلی دیکھنے کو ملے ہیں۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان 24 جنوری سے پانچ فروری کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جانے ہیں۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے آسٹریلیائی ٹیم میں ول پوکووسکی کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میچ میں رینشابھی آسٹریلیائی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
وکٹوریہ کے ول پوکووسکی نے گھریلو کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے سلیکٹروں کو متاثر کیاہے۔ا یرن فنچ، پیٹرہینڈس کامب، مشیل مارش اور شان مارش کو آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیائی ٹیم میں جو برنس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پوکووسکی، برنس اور رینش سری لنکا کے خلاف تین روزہ پنک بال وارم میچ کھیلیں گے۔ 13 رکنی ٹیم میں آسٹریلیا نے یہ بڑی تبدیلی اس وجہ سے کی ہے کیونکہ انہیں بھارت کے خلاف پہلی بار ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست جھیلنی پڑی۔
بھارت سے پہلے کسی بھی ایشیائی ٹیم نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی تھی۔ پوکووسکی نے شیفیلڈ شیلڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہیں برنس کے لئے یہ فرسٹ کلاس سیزن کافی اچھا رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close