کھیل

آسٹریلیا میں سب سے زیادہ سنچری لگانے والے پہلے کرکٹر بنے روہت

نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جا رہے تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں اوپنر روہت شرما نے سنچری لگا کر ایک تاریخ رقم کردی ۔ روہت آسٹریلیا میں سب سے زیادہ سنچری جڑنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز ویوین رچرڈس کو پیچھے چھوڑا ہے۔
روہت کی آسٹریلیا میں اب چار سنچری ہیں جبکہ ویوین رچرڈس کے تین سنچری ہیں۔ روہت شرما نے آسٹریلیا میں 17 میچ کھیلتے ہوئے چار سنچری بنائیں، جبکہ ویوین رچرڈز نے 40 میچ کھیلتے ہوئے 3 سنچری لگائی تھیں۔ وہیں اگر ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی بات کریں تو کوہلی آسٹریلیا میںاب تک 13 میچ میں 2 سنچریبناچکے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سڈنی ون مقابلے میں 289 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوور میں 254 رن ہی بنا سکی۔ اس طرح آسٹریلیا نے پہلا میچ 34 رن سے جیت لیا ہے۔اس طرح روہت کی سنچری بھی ٹیم انڈیا کو شکست سے نہیں روک سکی لیکن روہت نے یہ تاریخ ضرور رقم کر ڈالی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close