کھیل

آسٹریلیا کے خلاف فخر زمان کے ساتھ حفیظ کا اوپننگ کے لئے انتخاب

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 میچوں میں پاکستانی اننگز کا آغاز فخر زمان کے ساتھ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کریں گے جب کہ بابر اعظم ون ڈاؤن پر آئیں گے۔اس سے قبل بابر اعظم اننگز کا آغاز کرتے تھے۔ انگلینڈ کے دورے میں جب بابر اعظم کے ہاتھ میں فریکچر ہوا تھا تو پاکستانی اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق کررہے تھے۔
کپتان سرفراز احمد چوتھے نمبر پر آئیں گے جب کہ پانچواں اور سب سے اہم نمبر شعیب ملک کا ہے لیکن شعیب ملک بدستور حیدرآباد میں اپنے بچے کی ولادت کے منتظر ہیں۔ آصف علی چھٹے نمبر پر کھیلیں گے، آصف علی ایشیا کپ میں بری طرح ناکام رہے تھے۔
ایک سال بعد پاکستانی ٹیم میں آنے والے عماد وسیم اور شاداب خان اسپنرز کی حیثیت سے کھیلیں گے جب کہ ٹیم میں تین فاسٹ بالر حسن علی، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے منتخب کردہ ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان و وکٹ کیپر)، فخرزمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close