بہارمتھلانچل

آشاورکروں نےاپنے مطالبات کولیکر مظاہرہ

سمستی پور(تنویر عالم تنہا) آشا ورکروں نے آجاپنی مانگوں کو لیکر کلکٹریٹ پر مظاہرہ کیا ۔بتایا جاتا ہے کہ آشاورکروں نے آج اپنی متعدد مانگوں کی حمایت میں جلوس کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں کلکٹریٹ دفتر پر مظاہرہ کیا ۔ اس دوران آشا ورکروں نے سمستی پور مسری گھراری شاہراہ کو کلکٹریٹ دفتر کے جام کر حکومت کے خلاف جمکر نعرے بازی کی ۔ آشا ورکروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بہار ان لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے ۔ ان لوگوں کے ساتھ حکومت کے ذریعہ استحصال کیا جا رہا ہے جسے ہم لوگ قطعی بردات نہیں کرینگے ۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کا رویہ آشا ورکروں کے تئیں بہتر نہیں ہے جسکا نتیجہ ہے کہ آج ضلع بھر کی آشا ورکرس آج سڑک پر اتر کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہی ہیں ۔مقررین نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آشا ورکروں کی جائز مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی ہے جسکے سنگین نتائج سامنے آئینگے۔ جلسہ کو مینا کماری، سنیتا کماری، ببیتا کماری ، رینو دیوی، لالتی دیوی، انجو دیوی ، منجو کماری، سابتری دیوی وغیرہ نے خطاب کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close