اتر پردیشہندوستان

آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام ایام تشریق ہیلپ لائن 13 ؍ اگست سے شروع

غریبوں کا حق فریجر میں نہ رکھیں بلکہ ان کے گھروں تک پہنچائیں

کانپور:آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام ایک اہم میٹنگ محلہ ہیرا من پوروا میںعید الاضحی کے موقع پر ’’ایام تشریق ہیلپ لائن ‘‘ آغاز کر نے کے سلسلہ میں منعقدہ ہوئی حضرت مولانا محمد مہتاب عالم قادری مصباحی نے میٹنگ کی صدارت فرمائی ۔شرکاء کے باہم صلاح ومشورہ اور صدر محترم کے مشورہ سے بہ اتفاق رائے طے پایا کہ بحسب دستور سال حاضر بھی ’’ایام تشری ہیلپ لائن‘‘عید الاضحی کے موقع پر جاری کیا جائے کہ بیشک یہ دینی ملی شرعی مسائل کو بہم پہچانے اور قوم و ملت کے در پیش مسائل کے حل کے لئے نہایت بہترین ذریعہ ہے۔ کونسل کے قومی صدر حضرت علامہ محمد ہاشم اشرفی صاحب قبلہ نے کہا کہ عید قرباں کے موقع پر صفائی ستھرائی اور پردے کا خاص خیال رکھیں۔ عام گزرگاہوں ، سڑکوں پر قربانی سے پرہیز کریں۔ قربانی کا جو خون بہتا ہے اس کے بہانے میں بھی احتیاط نہایت ضروری ہے کہ اس کی نا قدری اور بے حرمتی نہ ہو۔ اور نہ ہی اس سے کسی کی دل شکنی ہو۔ کہ مذہب اسلام شکستہ دلوں کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔ ساتھ ہی قربانی کی الائش و گندگی سے سڑکوں کو ہرگز آلودہ نہ کریں۔ حدیث شریف میں فرمایا گیا صفائی ایمان کا نصف حصہ ہے۔ راستے سے کسی اذیت کی چیز کو دور کرنا بھی ایمان کا اہم حصہ ہے اور اس سے غافل نہ رہنا ہی ہمارا ایمانی شعار ہے۔
کونسل کے شہری صدر مولانا محمد مہتاب عالم قادری مصباحی نے بتایا کہ مورخہ 13 اگست سے 25اگست 2018؁ء (13دن) تک انشاء اللہ ایام تشریق ہیلپ لائن جاری رہے گی۔ اس موقع پر قربانی، حج، نماز اور دوسرے در پیش مسائل کے حل کیلئے درج ذیل علماء مفتیان کے پینل سے رابطہ کریں اور فضول سوالوںسے گریز کریں۔ اس موقع پر خاص طور سے میٹنگ میں شریک لوگوں نے ملک میں امن و شانتی خوشحالی و ترقی کی دعا کی ۔
میٹنگ میں مولانا محمد ہاشم اشرفی، مولانا محمد مہتاب عالم قادری، محمد شاہ اعظم برکاتی، ماسٹر نوشاد عالم منصوری، محمد عمران، ماسٹر اقبال نوری، فخر الدین خاں، محمد عظیم نوری، واسف علی، محمد حشمت علی نوری وغیرہ موجود رہے۔
آل انڈیا غریب نواز کونسل ایام تشریق ہیلپ لائن
مفتی محمد احمد اشرقی، مفتی ٔ اعظم کانپور۔9336506597
مولانا محمد ہاشم اشرفی۔ 9415064822
مولانا محمد مہتاب عالم قادری مصباحی۔ 9044890301
مولانا پرویز اختر علیمی۔ 9616780275
مولانا سعیب مصباحی 9793174418
مولانا فتح محمد قادری۔ 9918332871
مولانا غلام حسن قادری 7897581967
محمد شاہ اعظم برکاتی (میڈیا انچارج)۔ 9369777701
ماسٹر اقبال احمد (ترتیب کار)۔ 8795819161
محمد شاہ اعظم برکاتی
موبائل : 9369777701

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close