ٹیکنالوجی

آنر نے ہندستان کا قابل ذکرپرفارمنس اسمارٹ فون آنر8 ایکس لانچ کیا

پٹنہ: ہوویئی کے ذیلی برانڈ نے آنر نے اپنے اسمارٹ فون کے پورٹ فولیو کی ایکس سیریز کی توسیع کی۔ آکٹاکورکیرین 710 پروسیسر کے ذریعہ اس اسمارٹ فون میں 16.51 سینٹی میٹر کا فل ویو نائوچ ڈسپلے اور 91 فیصد اسکرین ٹو باڈی تناسب ہے۔ اس میں 2.5 ڈی ڈبلیو ٹکسچر اورورا گلاس باڈی ہے، جس سے اس فون کی خوبصورتی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ 18,999 رو پئے میں(6 جی بھی+128 جی بی ویریئنٹ) کے ساتھ آل نیو آنر 8X بلیو، بلیک اورریڈ کلر میں صرف Amazon.in پر ملے گا۔ بلیو اور بلیک ویرئینٹ 24اکتوبر، 2018 سےAmazon.in پر دستیاب ہو گا۔ہو ویئی انڈیا کنزیومر بزنس گروپ کے نائب صدر، پی سنجیو نے کہا، "آنر پر ہم ہمیشہ گاہکوں کو کفایتی قیمتوں میں عمدہ ٹیکنالوجی اور خصوصی ڈیزائن کے ساتھ ایک آسان استعمال تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہمارے ایکس سیریز اسمارٹ فون مارکیٹ میں نئی پہل کر رہے ہیں اورآنر 7 ایکس کی کامیابی ہمارے اندر گاہکوںکے اعتماد کا ثبوت ہے۔ اس وراثت کو جاری رکھتے ہوئے آج ہم اپنے اسمارٹ فون کی ایکس سریز میں ایک اور بہترین ڈیوائس آنر8 ایکس پیش کررہے ہیں، جس میں ٹکنالوجی اور ایستھیٹکس کا شاندارمجموعہ ہے۔ اس میں اے آئی فنکشنلیٹی کے ساتھ تازہ ترین آکٹاکور کیرین 710 چِپ سیٹ لگا ہے، جو گاہکوں کوخوشی فراہم کر ان کے یوزرتجربہ میں کافی اضافہ کردے گا۔ ایمیزون انڈیا کے ڈائرکٹر،کیٹوگری مینجمنٹ نور پٹیل نے کہا، "آنر کے ساتھ ہماری طویل مدتی ساجھیداری کوآگے بڑھاتے ہوئے ہم گاہکوں کوطاقتورآنر8 ایکسکلوسیورسائی فراہم کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔بہترین قیمت، خصوصیات اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ، ہم امید رکھتے ہیں کہ قبل کی طرح یہ ایمیزون پر بیسٹ سیلر ثابت ہو گا۔ "

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close