بہارپٹنہ

آنگن باڑی سیویکاؤں کے اعزازیہ میں 15سوتک کا اضافہ

پٹنہ: وزیر اعلی نتیش کمار کی صدارت میں منگل کو ہوئے بہار کابینہ کے اجلاس میں کل آٹھ ایجنڈوں پر مہر لگائی گئی۔ اجلاس میں بہار حکومت نے آنگن باڑسیویکاؤں اور سہائیکاوں کے اعزازیہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹریٹ واقع سنواس بھون میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میںحکومت نے اس پر مہر لگا دی ہے۔ نتیش کابینہ نے آنگن باڑی سیویکاؤں اور سہائیکاؤں کا اعزازیہ تین ہزار روپے سے بڑھا کر 4500 روپے ماہانہ کر دیا ہے۔ وہیں اسسٹنٹ خدمت گزار کا اعزازیہ 2250 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے اور سہائیکاوں کا اعزازیہ 1500 روپے سے بڑھا کر 2250 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سہائیکاؤن کو اضافی رقم کے طور پر 250 روپے دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ آنگن باڑی کارکنوںنے گزشتہ دنوں ریاستی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ بڑھتی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے حکومت اعزازیہ بڑھائے اور کام مستقل کرے۔ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو آنے والے انتخابات میں وہ این ڈی اے حکومت کے خلاف ووٹ کریں گے۔ اس کے علاوہ نتیش کابینہ نے آر بلاک ديگھا نئی سڑک کے لئے 379 کروڑ روپے کی منظوری دی دی ہے۔
دیگر فیصلے :
بہار میں نیشنل ہائی وے کے 2 منصوبوں کی منظوری، کل 1431 کروڑ کے منصوبوں کو ملی منظوری، سہرسہ اور پورنیہ ہائیوے کی توسیع کی منظوری، مونگیر گھاٹ میں ریل سڑک کو بھی ملی منظوری، پالیتھن پاھندی پر ٹاسک فورس قائم، تمام 6 سرکلوں میں جرمانہ وصولنے کے لئے ٹاسک فورس قائم، پلاسٹک ویسٹ سے گاڑیوں کا بنے گا ایندھن، سڑک کی تعمیر میں پلاسٹک ویسٹ استعمال، رامچک بیریا میں بنے گا پلاسٹک ویسٹ پلانٹ

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close