بہارکوسی

اپنے بچوں کو عمر بھر معذوری سے بچنے کے لئے پولیو ضرور پلائیں

موتیہاری(محمداکرم) یوم پولیو کے موقع پر ضلع کے اندر مختلف جگہوں پر پروگرام منعقد کرکے پولیو سے ہونے والے نقصانات سے عام لوگوں کو روبرو کرایا گیا.دریں اثناء روٹری کلب کی پوسپا کشور نے کہی کہ پولیو خطرناک مرض ہے اور یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کی راہ میں رکاوٹ ہے اس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے ہم اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کیلئے پولیو کے قطرے پلوائے اور ملک کو پولیوسے آزاد کرنے میں مدد کریں.روٹری کلب دنیا میں پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اس کے باوجود ملک میں پولیو کے کیسز سامنے آنا لمحہ فکریہ ہے اس کے خاتمے کیلئے ضروری ہے معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کریں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے موتیہاری روٹری کلب کے احاطے میں ویدیا پتی پبلک اسکول اور سائنس ٹوٹریل ڈھاکہ کے طلبا وطالبات سے ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خطاب میں کہی.اس موقع پر ڈی کے بنرجی،توقیر خان،راجیوسنگھ،اروہی پریا،اعجازالرحمن،کومل راج،خدیجہ عمر،نور صبیحہ،عمران علی سمیت دیگر طلبا وطالبات موجود تھے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close