کوسی

اپنے نونہالوںکوتعلیم کے طرف راغب کرناوقت کااہم تقاضہ

سیدحامدفائونڈیشن نئی دہلی کے زیراھتمام اورایم اے رحمن سوشل اینڈچیرٹیبل ٹرسٹ موتیہاری کے اشتراک سے ایک روزہ ’تعلیمی بیداری مذاکرہ کاانعقاد

موتیہاری: سیدحامدفائونڈیشن نئی دہلی کے زیراھتمام اورایم اے رحمن سوشل اینڈچیرٹیبل ٹرسٹ موتیہاری کے اشتراک سے ایک روزہ ’تعلیمی بیداری مذاکرہ‘شہرکے قلب میں موجوداردولائبریری میں منعقدہوئی ۔اس موقع پرلوگوںسے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے صدر جاویدصدیقی نے کہاکہ تعلیم ہی وہ چیزہے جس سے انسان اندھیرے سے نکل کراجالے میں پہنچ سکتاہے۔موجودہ وقت میں مسلمانوںکے سامنے یہ درپیش مسائل ہیں کہ مسلم نونہالوں کوکیسے تعلیم کی جانب راغب کریں،اس کے لئے باضابطہ تحریک چلاکرہمیںلوگوںکوبیدارکرنے کی اشدضرورت ہے اورساتھ ہی سماج کے صاحب ثروت لوگ ہیں ان کی بھی چاہئے کہ وہ غریب بچوںکی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری سنبھالیں۔وہیں حامدفائونڈیشن کے چیف امان اللہ خان نے کہاکہ یہ ہم لوگوںکی ادنی کوشش ہے کہ لوگوںکوتعلیم کی روشنی کی طرف بیدارکیاجائے،اس کے لئے آپ لوگوںکوچاہیے کہ تعلیم کے حصول کے لئے اپنے ماحول وسماج کے اندربچوںوگارجین جس کے پاس روپئے کی کمی ہے اسے تعلیم کی اہمیت وافادیت بتائیں۔اگرکسی آپ اپنے دشمن کوزیرکرناچاہتے ہیں تووہ صرف اورتعلیم سے ہی کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ لوگوں کے اندرجوتعلیم کی تئیں بیذاری ہے اسے دورکرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹرتبریزعزیرنے کہاکہ چھوٹے چھوٹے بچوںکوشروع سے ہی انکے مزاج کے مطابق اگرتعلیم دی جائے تواس کامستقبل تابناک ہوگا۔ہمارے یہاں ایسے بچوں کوتعلیمی طورپرسنواراجاتاہے۔وہیں معروف انگریزی اسکالرپروفیسریعقوب اشرفی نے کہاکہ اگرکوئی گھرکتابوںسے خالی ہے تواس گھرکے بچے کسیے تعلیم یافتہ ہوں گے،صحیح معنوں میں وہی لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے اوراپنے بچوںکوتعلیم یافتہ بنائیں گے جن کے گھرمیں کتابوںکی لائبریری ہوں گی۔ا س موقع پرجس دانشوران نے خطاب کیاان میں عبدالقدیر،شاہین گروپ کرناٹک،الحراء پبلک اسکول پٹنہ کے محمدانور،قرآن اکیڈمی لکھنئوکے مولاناسکندراصلاحی،ڈاکٹرخورشیداحمدخان،مولاناظہوراحمدندوی،ڈاکٹرپرویز،محمدسلمان احمدصدیقی،انظاراحمدصادق سمیت دیگرکے اسماء شامل ہیں۔اس سے قبل پروگرام کاآغازتلاوت قرآن پاک حافظ عمران احمداورنعت نبی محمدذی شان طالب علم اسلامک کنڈرگارٹین موتیہاری پیش کیا۔نظامت کے فرائض محمدعطاء اللہ شمسی لکچررشعبہ اردوانٹرکالج کیسریا نے بحس خوبی انجام دیے۔موقع پرشہرو اطراف کے سیکڑوں لوگ موجودتھے۔
(رپورٹ:محمداکرم)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close