سیاست

اپوزیشن کےہنگامہ کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی:ترنمول کانگریس کے اراکین نے آج راجیہ سبھا میں کم از کم سہارا قیمت کے معاملہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امت شاہ کو بولنے نہیں دیا اور قومی شہریت رجسٹر پر تحریک التوکی تجویز پر اتنا زبردست ہنگامہ کیا کہ ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
ترنمول اراکین نے لنچ کے وقفہ کے بعد خریف فصلوں کی کم از کم سہارا قیمت میں اضافہ پر مختصر مدتی بحث شروع ہونے پر سلچر ہوائی اڈے پر اپنے اراکین پارلیمنٹ کو پولیس حراست میں لئے جانے اور قومی شہریت رجسٹر کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے ضابطہ 267کے تحت تحریک التوا تجویز منظور کئے جانے کی مانگ پر نعرے بازی شروع کردی جس کی وجہ سے بی جے پی کے امت شاہ بحث کی شروعات ٹھیک سے نہیں کرسکے اور وہ مشکل سے دو منٹ بول سکے۔ترنمول کے ہنگامہ اور ان کے اراکین کے چیرمین کی کرسی کے پاس آجانے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو مرتبہ ملتوی کرنی پڑی، پہلے ایوان کی کارروائی دس منٹ کے لئے یعنی دو بجکر 24منٹ تک پھر اس کے بعد تین بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔تین بجے ایوان کی کارروائی پھر سے شروع ہوئی تو ترنمول کے اراکین پہلے کی طرح چیرمین کی کرسی پاس آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ چیرمین ایم ونکیا نائیڈو نے بتایا کہ وہ ایوان کو چلانا چاہتے ہیں لیکن کسانوں کے معاملہ پر مختصر مدتی بحث کے بعد درج فہرست ذات و قبائل سے متعلق بل منظور کرانا چاہتے ہیں ۔ ایوان کے دیگر اراکین بھی اس کے حق میں ہیں لیکن صرف ایک سیاسی جماعت ایوان کوچلنے نہیں دینا چاہتی اس لئے وہ ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کررہے ہیں، کل ایوان میں کم از کم سہارا قیمت پر پھر بحث ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close