پٹنہ

اپیندرکشواہا این ڈی اے میں بہترمقام نہیں ملا،ہم خوش آمدید کریں گے:تیجسوی

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کے سربراہ اپیندر کشواہا کے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) میں شامل ہونے کے قیاس آرائیوں کے درمیان آج اشاروں اشاروں میں آر جے ڈی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سماج کے لئے بہتر ہوگا۔مسٹر یادو نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’یقینا اپیندر جی،مزیدار اور غذائیت سے بھرپور کھیر محنت کش لوگوں کی ضرورت ہے، پانچ میووں سے بنی ہوئی کھیر نہ صرف صحت بلکہ سماج کی تعمیر میں توانائی دیتی ہے۔ محبت سےبنائی گئی کھیر میں غذائیت، مزہ اور توانائی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ایک بہترین غذا ہے۔‘‘وہیں مسٹر کشواہا نے بہار کے سابق وزیراعلی بی این منڈل کی 100 ویں جینتی کے موقع پر کل راجدھانی پٹنہ میں منعقد ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ’’یادؤں کا دودھ اور کشواہوں کا چاول مل جائے تو کھیر بن سکتی ہے لیکن کھیر کےلئے نیچی برادری اور پسماندہ سماج کا پانچ میوہ بھی چاہئے۔ تب کھیر جیسی مزیدار ڈش بن سکتی ہے۔ یہ سماجی انصاف کی تعریف ہے۔‘‘مسٹر کشواہا کی طرف سے سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب آرجے ڈی کے ساتھ لڑنے کے اشارے کے پس منظر میں بھارتیہ جنتا پارٹی بہار کے سربراہ نتیانند رائے نے کہا کہ مسٹر کشواہا کے بیان کامختلف معنی نکالنا پوری طرح سے غلط ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close