بہارمتھلانچل

اچھی تعلیم کے بغیر مہذب معاشرہ کی تشکیل ناممکن: شاہد اطہر

اینگلو عربک اسکول میگھون میں میٹرک و انٹر پاس طلباء کی کاؤنسلنگ

مدھوبنی :دنیا میں وہی قوم سرخرو کہلانے کے لائق ہے جس کے پاس علم ہو کیونکہ علم کے بغیر انسانی زندگی ویران گھر کے مانند ہے۔یہ باتیں ڈی پی ایم آئی دربھنگہ کے پرموشن ڈائریکٹر شاہد اطہرنے بطور مہمان خصوصی بینی پٹی بلاک کے میگھون واقع اینگلو عربک اسکول احاطہ میں مفت اعلی تعلیم میٹرک انٹر پاس طلبہ و طالبات کے کاؤنسلنگ کے موقع پر کہی ۔ اینگلو عربک اسکول میں منعقد تقریب میںانہوں نے کہا کہ مسلم اقلیتی طلبہ کو تعلیمی میدان میں پیش رفت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے دہلی پارا میڈیکل میں چلائے جارہے خصوصی کورسیز کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی اور میڈیکل کی تعلیم کی طرف متوجہ کراتے ہوئے کہا کہ دہلی پارا میڈیکل آپ کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے کئی ایک کورسیز لے کر آیا ہے جس سے آپ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔اس تقریب کا آغاز اسکول کی طالبہ حلیمہ خاتون کی تلاوت اور گلفشاں پروین و عائشہ نعتیہ کلام سے ہوا۔ اسکول کے طالب علم عاقب علی وغیرہم نے اپنے ہندی انگلش اردو تقریر سے سامعین کا دل جیت لیا. وہیں دانش کمال سرگم نے بھی اپنے نعتیہ کلام سے لوگوں کا دل جیت لیا۔ پروگرام کی صدارت ہلیز ٹرسٹ کے چیئر مین جاوید اقبال عرشی نے اور نظامت کے فرائض اینگلو عربک اسکول کے چیئرمین عرفان فلاحی و مولانا عالمگیرقاسمی نے مشترکہ طور انجام دیا ۔ اس موقع پر اپنے صدارتی کلمات میں جناب جاوید اقبال عرشی نے کہا کہ آج کے اس پر آشوب دور میں عصری تعلیم بھی ضروری ہے۔ اینگلو عربک اسکول کے ڈائریکٹر عنایت اللہ ندوی فری ڈپلوما و بی ٹیک کے لئے تقریباً 20 بچوں سے فارم پر کروایا ۔ حافظ محمد علی نظرا کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔اس موقع پر پرویز سابق مکھیا،نسیم اعجاز مدھوبنی،اقبال نظرا ،امان اللہ سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close