پٹنہ

ایئر فورس کے جوان امت سنہا قتل کا 1 ملزم گرفتار

پٹنہ:پٹنہ پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پولیس نے گزشتہ دنوں ایئر فورس کے جوان امت سنہا قتل کیس کے تین ملزمان میں ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔پاٹلی پتر تھانہ انچارج نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام سنیل عرف کیٹی ہے اور اسے پاٹلی پتر كلین میں واقع راجدھانی اپارٹمنٹ سے ہوگرفتا رکیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار كکیٹی کی قدیم مجرمانہ تاریخ ہے۔ یہ پہلے بھی قتل کے الزام میں جیل جا چکا ہے۔ وہیں اس کے پٹنہ کے کئی بدنام مجرموں کے ساتھ تعلقات ہیں۔وہیں انہوں نے بتایا کہ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔ جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایئر فورس کے جوان امت کمار سنہا کو موبائل لوٹ کی مخالفت کرنے پر مجرموں کی طرف سے گولی مار دی گئی۔ واقعہ میں زخمی امت کی علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close