ٹیکنالوجی

ایئر ٹیل نے اپنے پری پیڈ گاہکوںکیلئے انٹرنیشنل رومنگ وائس پیک لانچ کیا

پٹنہ، 28 اگست، اس صنعتی دنیا میں ایک بار پھرقاید کا کردار ادا ہوئے، بھارتی ایئر ٹیل (ایئر ٹیل) نے آج ہندوستان میں اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے ” فارین پاس ” کے نام سے انتہائی سستی انٹرنیشنل رومنگ وائس پیک لانچ کیا۔
صرف 196 روپے سے شروع ہونے والا یہ وائسکال پیک، دنیا کے سب سے زیادہ مقبول سفر ی مقامات کے لئے دستیاب ہے، جس کا مقصد سیاحوں کو اپنے دوستوں اور خاندان سے ہمیشہ ربط میں رہنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ مثال کے طور پر، ان پیک کی مدد سے اب گاہک مفت میں مقامی کال کرنے اور ریسیو کرنے اور ہندوستان آئوٹ گوئنگ کال کرنے کے قابل ہوں گے۔ گاہکوں کے پاس تین کفایتی وائس کالنگ پیک منتخب کرنے کا اختیار ہے، یعنی 196 روپے میں 20 منٹ، 296 روپے میں 40 منٹ، اور 446 روپے میں 75 منٹ۔ ایئر ٹیل کے ذریعہ گاہکوں پر کئے گئے بڑے پیمانے پر تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ، عام طور پر ایک گاہک بیرون ملک سفر کے دوران اپنے خاندان / دوستوں کے ربط میں رہنا چاہتا ہے- ان نئے پیکوں کو، مقامی سم خریدنے کی پریشانی کے بغیر بیرون ملک میں فوری طور پر، کم مدت کی کال کی دشواری کو حل کرنے میں مددکے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
وانی وینکٹیش، چیف مارکیٹنگ آفیسر، بھارتی ایئر ٹیل، نے کہا، ” بیرون ملک سفر کے دوران بھی ہمارے گاہکوں کو ان کے خاندان سے منسلک رہنے اور تنائو سے پاک رکھنے کے لئے، آسان پری پیڈ انٹرنیشنل رومنگ ریچارج -’فارین پاس‘ کے لانچ کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ایئر ٹیل ملک کی پہلی ٹیلی کام کمپنی ہے، جس نے پری پیڈ گاہکوں کے لئے ان کی قیمت کی تجاویز تیار کی ہیں۔ ہم گاہکوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے اوران کی خوشی میں اضافہ کے لئے انوویشن پر توجہ مرکوز کرنا جاری رکھیںگے۔ ”
ان آئی آر پیک کو چالو کرنا، ریچارج کرنے کی طرح ہی انتہائی آسان ہے اورگاہک قریب ترین خوردہ فروشوں کے علاوہ مائی ایئر ٹیل ایپ، یا ایئر ٹیل کی ویب سائٹ:www-airtel-in/ir کے ذریعے بھی پیک کو چالو کر سکتے ہیں۔
یہ ریچارج پیک مندرجہ ذیل 20 ممالک میں گاہکوں کے لئے دستیاب ہوںگے- یو اے ای، نیپال، بنگلہ دیش، سعودی عرب، امریکہ، قطر، کویت، ملائیشیا، سنگاپور، یونائیٹڈ کنگڈم، سری لنکا، بحرین، چین، کینیڈا، جرمنی، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، فرانس ، ہالینڈ اور تھائی لینڈ۔ایئر ٹیل نے دنیا بھر میں تمام بڑے ممالک کے لئے جدید اور کفایتی پوسٹ پیڈ انٹرنیشنل رومنگ پیک شروع کر دیا ہے۔ یہ پیک 1 دن، 10 دن اور 30 دن کے آسان ویلیڈیٹی متبادل کے ساتھ دستیاب ہیں، اور مفت ان کمنگ کال، ایس ایم ایس، بھارت اور مقامی ممالک، دونوں جگہوں کے لئے کالنگ منٹ اور ٹکسٹ کے علاوہ آن لائن رہنے کے لئے ڈیٹا سمیت کئی فوائد فراہم کرتے ہیں۔ایئرٹیل کے انٹرنیشنل رومنگ آفر کے بارے میں مزید جانکاری کے لئےwww-airtel-in/ir پر لاگ آن کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close