بین الاقوامی

ایران کے خلاف امریکہ نے نفسیاتی جنگ شروع کی ہے:جواد ظریف

تہران:ایران کی پارلیمنٹ نے ملک کے وزیر اقتصادیات مسعود کرباسیان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو منظور کرتے ہوئے انھیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ پر ایران اور اس کے تجارتی شراکت داروں کے خلاف ’نفسیاتی جنگ‘ شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ایران کے وزیر اقتصادیات پر الزام ہے کہ وہ بینکوں کے نظام کو ٹھیک کرنے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں ناکام رہے ہیں۔امریکہ کی جانب سے ایران پر ایک بار پھر اقتصادی پابندیوں کے عائد کیے جانے کے بعد وزیر اقصادیات دوسرے ایسے وزیر ہیں جن کے خلاف پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کی تحریک منظور کی ہے۔ تین ہفتے قبل ایرانی پارلیمنٹ وزیر محنت علی ربائی کے خلاف بھی ایسی ہی تحریک عدم اعتماد کو منظور کرتے ہوئے انھیں برطرف کر چکی ہے۔
پارلیمنٹ نے وزیر اقصادیات مسعود کرباسیان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 137 جبکہ اس کی مخالفت میں 121 ووٹ پڑے۔دوسری جانب خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اتوار کو ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ پر ’ایران اور اس کے تجارتی شراکت داروں کے خلاف نفیساتی جنگ’ شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے اور اس پر اقتصادیوں پابندیاں لگانے کی وجہ ایران کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ صدر حسن روحانی کی حکومت ملکی کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ایرانی خبررساں ادارے اسنا کے مطابق جواد ظریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا جوہری مواہدے سے دستبردار ہونے کے فیصلے سے امریکہ کو نقصان پہنچا ہے۔جواد ظریف نے کہا کہ ’ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے اعلان کے وقت سے اب تک امریکہ اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکا ہے۔‘

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close