بہارمتھلانچل

ایس ایس بی 47کوملی کامیابی ، گانجہ کے ساتھ 2گرفتار

بتیا: میناٹائی بلاک کے ہندونیپال کے سرحد پر اتوار کے اہل صبح ایس ایس بی کے جوانوں نے ناکہ ڈیوٹی کے دوران کار میں لدا کثیرمقدار میں نیپالی گانجہ کے ساتھ ایک ڈائیورسمیت دو کاروباریوں کو دھر دبوچنے میں کامیابی پائی ہے۔ 47ویں بٹالین کے چیف پریہ ورت شرما نے بتایا کہ جوانوں کے ذریعہ پیلر نمبر 419/11 کے نزدیک ناکہ لگایا گیاتھا۔ تبھی جوانوں کی نظر تیزرفتار سے آرہی کارپر پڑی کار کو روک کر جوانوں کے ذریعہ گہری تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران کار میں رکھا تیرہ پکٹ میں قریب 43کیلو گانجہ برآمد ہوا۔ وہیں موقع سے ڈائیورسمیت دو کاروباری کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ڈائیور کی پہنچان اینروا تھانہ حلقہ کے انروا باشندہ محمد ارمان اورکھگڑیاباشندہ جیتندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران اسسٹنٹ سندیپ پرساد ، ستیہ پال سنگھ ، دھرمندر مسر وغیرہ موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close