بہارپٹنہ

ایس ایس سی امتحان کےدوران مناسب تعداد میںپولیس فورس کی تعیناتی ہوگی

بدعنوانی سے پاک امتحا ن کے انعقاد کےلئے ڈی ایم کی مشترکہ بریفنگ

پٹنہ: ضلع مجسٹریٹ کمار روی کی صدارت میں آج گیان بھون گاندھی میدان کے میٹنگ ہال میں پہلے انٹر سطح کے کمبائنڈ (پرائمری )مقابلہ جاتی امتحان کے پیش نظر بھیڑ مینجمنٹ ، امن و امان، نظم و نسق اور حفاظتی چوکسی بنائے رکھتے ہوئے بدعنوانی سے پاک امتحان کے انعقاد کےلئے مشترکہ بریفنگ ہوئی۔ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ پہلا انٹر لیول کمبائنڈ(پرائمری) مقابلہ جاتی امتحان 8دسمبر سے10دسمبر تک 44امتحان مراکز پر 2نشستوں میں ہوگا۔ پہلی نشست 9:30بجے صبح سے 11:45بجے تک اور دوسری نشست 2بجے دوپہر سے 4:15بجے شام تک ہوگی۔غیر جانبدارانہ امتحان کےلئے 8اڑن دستہ مجسٹریٹ ،11گشتی مجسٹریٹ ، 165نگراںاور مناسب تعداد میں پولیس افسران اور پولیس فورس تعینات رہے گی۔
بریفنگ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ مامور اسٹیٹک مجسٹریٹ ، سینٹر نگراں اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ جاری ہدایات پر حرف بہ حرف عمل کو یقینی بنائیں گے۔ امتحان شروع ہونے کے ساتھ ہی امتحان ختم ہونے تک کسی بھی امیدوار کو اگزامنیشن ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پولیس فورسیز کے ذریعہ سبھی امتحان دہندوں کا صد فیصد فریسکنگ کرانا یقینی بنائیں گے۔ بغیر فریسکنگ کرائے طلبا کا امتحان ہال میں داخلہ کمیشن کے ذریعہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
بریفنگ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نےکہا کہ مامور گشتی مجسٹریٹ کی ذمہ داری ہوگی کہ امتحان کے ایک دن قبل سبھی امتحان مراکز کا معائنہ کر لیا جائے ۔ امتحان کے پہلے فرنیچر ، پانی اور بیت الخلا وغیرہ کا پورا نظم کرلیا جائے ۔ بریفنگ کے دوران ڈی ایم نے کہا کہ امتحان کے بعد تعینات گشتی مجسٹریٹ اگزامنیشن سینٹر کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ سےجوابی کاپیوں اور دیگر اشیا سے سیل بند بکسوں کو ضابطے کے مطابق مسلح فورس کے ساتھ سیدھے اسٹرانگ روم تک محفوظ حالت میں پہنچائیں گے اور اسٹرانگ روم انچارج اور معاون انچارج کو منتقل کرائیں گے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعہ پہلے انٹر سطح کے کمبائنڈ(پرائمری)مقابلہ جاتی امتحان میں امیدواروں کو تین کتابیں لے جانے کی اجازت ہے۔ مذکورہ امتحان کے سلیبس کے تین حصے ہیں، ہر حصے کےلئے امیدواروں کو ایک کتاب لے جانے کی اجازت ہوگی۔
سبھی اگزامنیشن سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داری ہوگی کہ فریسکنگ اور خفیہ اشیا لینے اور دینے کے دوران ویڈیو گرافی کرائی جائے گی۔ اس کےلئے ویڈیو گرافر کا نظم 8دسمبر اور 10دسمبر کو 6بجے صبح سے کرنا یقینی بنائیں گے۔ امتحان مرکز پر لائوڈ اسپیکر کا بھی انتظام یقینی بنائیں گے ۔ امتحان مرکز پر ایک جنریٹر (ڈیژل سمیت)موجود رہے گا۔ سبھی سینٹر سپرنٹنڈنٹ اپنے اپنے مراکز پر روشنی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔
بریفنگ کے دوران ڈی ایم کمار روی کے ساتھ سٹی ایس پی (سینٹرل) ڈی امرکیش ، ایڈیشنل کلکٹر وی انصاری، ایڈیشنل کلکٹر قدرتی آفات معیز الدین انصاری، ایڈیشنل ضل مجسٹریٹ وریندر پاسوان، راشنگ افسر پنکج کمار کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close