ملازمت

ایس ایس سی کی سی جی ایل اور سی ایس ایس کے امتحانات کے نتائج جاری کرنے پر روک

نئی دہلی: اسٹاف سیلکشن کمیشن (ایس ایس سی) کی 2017 کے سی جی ایل اور سی ایس ایس کے امتحانات کے نتائج جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ پہلی نظر میں پورا سسٹم گڑبڑیوں سے بھرا ہو ا لگ رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ایس ایس سی میں بدعنوانی کر کسی بھی فرد کوسے ملازمت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا ہے۔گذشتہ فروری میں ہوئے ایس ایس سی کے امتحانات میں کافی بدعنوانیوں کی شکایت ملی تھی۔ ایس ایس سی کا پیپر لیک ہونے کی خبر کے بعد، طلباء نے دہلی میں سخت مظاہرہ کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے مارچ مہینے میں سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ سی بی آئی نے مئی میں 17 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا۔ ان میں سے ٹیکنالوجی کے 10 ملازمین شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close