بہارمگدھ

ایس سی ایس ٹی زیرالتوا معاملے کا جلد نبٹارہ کریں:آئی

بتیا:آئی جی سنیل کمار نے بتیا ایس پی آفس پہنچ کر پولیس ضلع کے تمام پولیس عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کیا۔ میٹنگ میں انہوں نے ایس پی جینت کانت سے کہا کہ شراب، لاٹری اور جعلی نوٹ کے اسمگلروں پر گہری نظر رکھیں اور نہ ان کے منصوبوں کو کامیاب ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ عام عوام کے ساتھ بھائی چارہ کے تعلقات قائم رکھنا تاکہ پولیس پرسے لوگوں اٹھ رہے پھر قیام پر اعتماد بحال ہوسکے۔ نیٹ ورکنگ کا دور ہے، نیٹ سے جڑے ہوئے تمام لوگوں سے کانٹریکٹ میں رہنے پر مجرموں کے سلسلے میں بہت ساری جانکاریاں ملتی ہیں لہذا آپ نیٹ ورکنگ کوبڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی ایس ٹی کے پنڈنگ معاملے کا جلد سے جلد نبٹارہ کریں۔ ویسے حکومت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ایس سی ایس ٹی کے معاملے میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ پولیس اسٹیشن میں جہاں جرم کا گراف زیادہ ہو جائے گا اس کے بعد پولیس سپرنٹینڈٹ کو کسی بھی طرح سے نہیں بخشا نہیں جائے گا۔ کارروائی کے لئے تیار رہیں۔ جائزہ اجلاس کے دوران چمپارن رینج کے ڈی آئی جی للن موہن پرساد، پولیس سپرنٹنڈنٹ جینت کانت، اےس ڈی پی او پنکج راوت، ہیڈکوارٹر ڈی ایس پی ارون کمار سنگھ سمیت تمام انسپکٹر اور تھانہ انچارج موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close