بہارپٹنہ

ایس سی -ایس ٹی ہمیشہ سے کانگریس کی مضبوط بنیاد رہے ہیں: مدن موہن جھا

3فروری کو راہل گاندھی کی ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہونے کی اپیل

پٹنہ:ریاستی کانگریس کےدرج فہرست ذات کی میٹنگ آج ریاستی کانگریس کے ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں درج فہرست ذات سیل کے صدر راجیش کمار رکن اسمبلی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ریاستی کانگریس کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے کوآرڈنیٹر اور بہار و جھارکھنڈ کے انچارج سریش کمار خاص طور پر موجود تھے ۔
اس موقع پر درج فہرست ذات سیل کے ممبروں کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مدن موہن جھا نے کہا کہ درج فہرست ذات اور قبائل ہمیشہ سے کانگریس پارٹی کی ریڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر جھا نے کہا کہ کانگریس نے درج فہرست ذات کو ہمیشہ بڑی عزت دی ہے۔انہوں نے درج فہرست ذات کے کارکنوں سے راہل گاندھی کی 3فروری کو ہونے والی ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعدا د میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذات کے ممبران جتنا کام کریں گے، اس سےبڑھ کر انہیں موقع ملے گا۔
آل انڈیا کانگریس پارٹی کے کوآرڈنیٹر و بہار انچارج سریش کمار نےکہا کہ آج ملک میں جمہوریت اور آئین کانگریس پارٹی کی دین ہے۔ آزادی کے بعد سے ہی دلتوں کو کانگریس پارٹی کی مرکزی اور ریاستی سرکار میں اعلیٰ عہدوں پر بٹھایا گیا ۔ انہوں نےکہا کہ کانگریس ہمیشہ سے مساوات ، آپسی میل جول اور بھائی چارہ کے نظریے پر چلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں تعداد کی اہمیت ہے اور ہمیں ایک بڑی طاقت کے ساتھ خود کو مضبوط و منظم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20جنوری تک درج فہرست ذات کے ریاستی سطح کے عہدیداروںاور ضلع صدور کا انتخاب ہوجانا چاہئے۔ سریش کمار نے درج فہرست ذات سیل سے خواتین اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جڑنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر درج فہرست ذات سیل کے صد ر راجیش کمار، سابق صدر ناگیند کمار وکل، اومیش رام ،پرتیما داس، سنجیو جی، راجندر چودھری، راجو رام اور درج فہرست سیل کے دیگر عہدیداران نے اپنی اپنی بات رکھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close