بہارمتھلانچل

ایس سی قانون کے خلاف سورن سینا کااحتجاج

دربھنگہ:اکھل بھارتیہ سورن سینا کے ذریعہ ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے خلاف لہریاسرائے جائے دھرنا کے نزدیک سے منگل کو پرچار رتھ روانہ کیا گیا ۔ اکھل بھارتیہ سورن سینا کے لوگوں نے آئندہ ۹؍ اگست کو اگست کرانتی کے طورپر ملک گیر بندی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ۔ بند کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ حصہ لیں گے ۔ اگست کرانتی دیوس کے موقع پر کالا قانون کی مخالفت میں پورا بھارت بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔ بدھ کو لہریاسرائے دھرناگاہ سے بڑی موٹر سائیکل جلوس نکالی جائے گی جس میں دو سو سے زیادہ موٹر سائیکل سوار حصہ لیں گے ۔ لہریاسرائے ، باقر گنج ،ڈارو بھٹی چوک ، کوتوالی چوک ، مرزا پور ، آئیکر چوراہا چوک ہوتے ہوئے دوبارہ لہریاسرئے دھرنا گاہ پر نشست ہوگی اور بھارت بند کو کامیاب بنانے پر غور کیا جائے گا ۔ اس موقع پر آنند پرکاش ، مچ کن جا ، ہیمانشو مشر ، مونو جھا ، راکیش سنگھ ، وغیرہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close