مگدھ

ایس پی نے تھانے احاطے میں لگائی جنتا دربار ،تھانہ صدر کو لگائی پھٹکار

ڈھاکہ گاندھی چوک، جامع مسجد ،گھوڑاصحن روڈ ، اسلامیہ چوک، پچپکڑی روڈ سمیت بازار میں کا معائنہ کیا۔

مشرقی چمپارن ایس پی اپیندر کمار شرما نے آج ڈھاکہ تھانہ میں سکرہنہ کے تمام تھانہ صدور کے ساتھ میٹنگ کی اور ضروری ہدایات جاری کئے اور قریب ۴ بجے عام لوگوں سے مخاطب ہوئے اس دوران نگر پریشد میں آئے دن جام لگنے اور جام سے لوگوں کو ہورہی پریشانیوں کا معاملہ لوگوں نے ایس پی کے سامنے رکھا وہیں چین پوروارڈ نمبر ۱۱ میں کھلے عام طور سے ہورہے شراب فروخت کے بارے میں ایک شخص اپنی جرأت مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے شراب مافیائوں کی نشاندہی ایس پی کے سامنے کہہ دی جس پہ ایس پی اپیندر کمار شرما نے مقامی تھانہ صدر ارجن کمار کو کھڑی کھوٹی سنائی اور جلد سے جلد شراب مافیائوں کی گرفتاری کی بات کہی ۔ وہیں نگر پریشد ڈھاکہ میں بار بار بس اسٹینڈ ، موٹرسائیکل کی چوری کا معاملہ اٹھتا رہا جس پر ایس پی نے مقامی لوگوں کو بیدار کرنے کی بات کہتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ ایس پی اپیندر کمار شرما اپنے پورے فورس کے ساتھ پیدل ہی نگر پریشد کا معائینہ کرنے نکل پڑے اس درمیان صغریٰ اردو لائبریری کے سامنے ایک بائک پر تین آدمی کو سوار ہوتے دیکھ ایس پی نے فورا چلان کاٹنے کو کہا اس درمیان ایس پی نے مقامی تھانہ صدر ارجن کمار سے جب یہ پوچھا کہ چلان کتنے کا کٹتا ہے تو وہ ہکا بکا رہ گئے جس پر ایس پی نے انہیں جم کر پھٹکار لگائی اور موقع پر دو لوگوں کو چالان کاٹا گیا ۔ اس طرح ایس پی نے گھوڑاصحن روڈ کے جویا اسٹیل فرنیچر کے سامنے گندگی دیکھ مقامی نمائندوں پر اپنا غصہ ظاہر کیا۔ جامع مسجد ڈھاکہ ہوتے ہوئے اسلامیہ چوک پر ایس پی کے حکم پر دو موٹرسائیکل و ایک ٹیمپو اور پچپکڑی روڈ میں موتیہاری سے سواری کو لارہی میکس گاڑی کے چھت پر لوگ کو بیٹھے دیکھ ایس پی نے دو گاڑیوں کا چالان ہزار ہزار روپئے کاٹنے کا حکم دیا ۔ اس درمیان ڈھاکہ تھانہ کے سامنے لگے گندگی کو دیکھ ایس پی نے تھانہ صدر ارجن کمار کو پھر کھڑی کھوٹی سنائی اورتھانہ کے آس پاس صفائی سھرائی رکھنے کو کہا ۔ ایس پی اپیندر کمار شرما کے نگرپریشد معائینہ کے بعد لوگوں میں طرح طرح کی چہ میگوئیاں سامنے آرہی ہے وہیں شراب مافیائوں اور موٹر سائیکل چوروں پر خوف طاری ہوچکا ہے اب دیکھنا ہے کہ سکرہنہ حلقہ شراب مافیائوں اور چوروں سے کب آزاد ہوتاہے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی آلوک کمار،انسپکٹر امریندر کمار، تھانہ صدر ارجن کمار، گھوڑاصحن تھانہ صدر یوسف انصاری سمیت مقامی نمائندے موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close