بہارمتھلانچل

ایس ڈرائیو مہم میں 101ملزمین کی گرفتاری

دربھنگہ :دربھنگہ ایس ایس پی بابو رام کی ہدایت پر ایس ڈرائیو کے تحت گذشتہ تین دنوں سے جاری مہم میں 101ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی اور 88ملزمین کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔ 127وارنٹ کا تصفیہ کیا گیا ہے ۔ منی گاچھی تھانہ مقدمہ نمبر 184/15درج کرکے واسوان جلیگ چوک باشندہ یوگندر ملک کابیٹا سیا رام ملک جوکہ فرار چل رہا تھا کو پولیس نے گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے ۔ وہیں کیوٹی تھانہ مقدمہ نمبر 4/19میں کیوٹی باشندہ سورگیہ سونے لال یادو کا بیٹا رام کشور کو بہار اکسائز ایکٹ کے تحت ملزم کو نشہ کی حالت میں پائے جانے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔ جالے تھانہ مقدمہ نمبر 154/18خیرہ باشندہ نند لال کا بیٹا وکیل راما اور رام دھنیا باشندہ سریش ساہ کا بیٹا دھیرج کمار اور سورگیہ سیتارام کا بیٹا سوبیس ساہ فرار چل رہے مذکورہ ملزمین کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ۔ سکت پور تھانہ مقدمہ نمبر 01/19میں پچ رخی باشندہ موسائی سنگھ کا بیٹا نتیش سنگھ کو گاڑی جانچ کے دوران نشہ کی حالت میں پایا گیا جسے پولیس نے بریتھ انالائزر سے جانچ میں شراب کی تصدیق ہونے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔ سنگھوارہ تھانہ مقدمہ نمبر 09/19میں لال پورباشندہ نول کشور ٹھاکر کا بیٹا وپن ٹھاکر کو اطلاع کی بنیاد پر گاڑی جانچ کے دوران نشہ کی حالت میں پایا گیا جسے پولیس نے شراب پینے کی تصدیق کے بعد جیل بھیج دیا ۔ بہادر پور تھانہ کے پھینکلا اوپی مقدمہ نمبر 523/18میں بھوٹانی باشندہ سورگیہ کنچن مکھیا کا بیٹا رام بریکچھ مکھیا کو بھی شراب معاملہ میں جیل بھیج دیا گیا ۔ یونیورسیٹی تھانہ مقدمہ نمبر 189/17میں چونابھٹی باشندہ سریش باری کا بیٹا اجے باری عرف گڈو باری کو شراب بندی قانون کے تحت جیل بھیجا گیا ۔ منی گاچھی مقدمہ نمبر 200/18نظرا مسہری باشندہ موتی سدا کا بیٹا بجرنگی سدا اور جوگو سداکا بیٹا ونود سداکو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ۔ کیوٹی تھانہ مقدمہ نمبر 202/18میں لال گنج باشندہ رام نندن یادو کا بیٹا لالو یادو ، ادت یادو ، سنجیو یادو کو جیل بھیج دیا گیا ۔ ٹاؤن تھانہ مقدمہ نمبر 33/18قلعہ گھاٹ اردو باشندہ قمر عالم کا بیٹا محمد مبارک اور محمد افروز کو گرفتارکرکے عدالتی حراست میں بھیج دیاگیا ہے ۔ ٹاؤن تھانہ مقدمہ نمبر 107/18شیواجی نگر محلہ باشندہ سکھ دیو سہنی کابیٹا رام سوامی کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔ بہیری تھانہ مقدمہ نمبر 239/18میں اجین باشندہ سورگیہ راجندر لال دیو کا بیٹا اروند کمار ٹینگو اور اروند کمار کا بیٹا سوراج کمار کو جیل بھیج دیا گیا ۔ وہیں بہیری تھانہ مقدمہ نمبر 59/17مولی باشندہ را م بابو جھا کا بیٹا مونو جھا کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close