ہندوستان

ایشیاء یونیورسٹی ساؤتھ کوریا شاخ کھٹمنڈو نیپال کی جانب سے

جناب مقصود افضل جاگیر دار کو اعزازی ڈاکٹر یٹ اِن ڈی لٹ تفویض

گلبرگہ: ایشیاء یونیورسٹی ساؤتھ کوریا شاخ کھٹمنڈو نیپال میں ایک شاندارتقریب کے دوران بتاریخ 10؍ اکتوبر کو شہر گلبرگہ کے ممتاز ایڈوکیٹ و سابق جج جناب مقصود افضل جاگیردار کوان کی سماجی خدمات پر مہیدیپ مہتو (اسسٹنٹ ڈائرکٹر آف ایشیاء یونیورسٹی کاٹھمنڈو) کے ہاتھوں اعزازی ڈاکٹریٹ اِ ن ڈی لٹ سے نوازا گیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب مقصود افضل جاگیر دار کے سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ جناب مقصود افضل جاگیردار کو اعزازی ڈاکٹر ان ڈی لٹ سے نوازے جانے سے پر دوست احباب اور شہریان گلبرگہ نے تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباددی ہے ۔ واضح ہو کہ جناب مقصود افضل جاگیر دار کی 4کتابیں زیر ترتیب ہیں (افضل خان محمد شاہی سپہ سالار عادل شاہی حکومت ) کی تاریخی مقامات و پس منظر کے حوالے پیش کئے گئے ہیں جو افضل خان میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شائع کی جائیں گی۔ ۔ ان کی 5ویں تاریخی کتاب افضل پوردرشن (کنڑا)کے نام سے بہت جلد منظر عام پر آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کتاب کو شائع کرنے کا اہم مقصد یہ ہے کہ قدیم تاریخی شہروں کے نام زعفرانی حکومتوں کی جانب سے تبدیل کرنے کی مہم چل رہی ہے ۔ جس کے تحت گلبرگہ اور بیجاپور ، بلگام ، ہبلی ، بلاری کے بدلے گئے۔اب افضل پور کا نام تبدیل کرنے کی تیاری جاری ہے ، جو کہ ایک اہم تاریخی شہرجسے افضل خان محمد شاہی سے بسایا تھا۔ افضل پور کے نام کی تبدیلی کے خلاف مقصود افضل جاگیردار 3سال سے سرگرم ہیں۔ واضح ہو کہ افضل خان میموریل ٹرسٹ کی جانب ایسے افراد جو افضل خان محمد شاہی کی تعمیرات و مساجد میں خدمات انجام دیتے آرہے ہیں کہ اُنہیں تہنیت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close