کھیل

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

دبئی – (یو این آئی ): ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے ،ایونٹ میں ہند پاک مقابلہ 19 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔اے سی سی ایشیا کپ 15سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا ، ایونٹ میں ہندستان ،پاکستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم حصہ لے گی۔ایونٹ میں ہندستان اور پاکستان کی ٹیمیں 19 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ تمام میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ایشیا کپ کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2018 کی ٹکٹوں کی قیمت 20 سے 750 درہم رکھی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close