کھیل

ایشین گیمز:سندھو کے بعد سائنا نے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا

نئی دہلی: ریو اولمپک کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کے بعد ایک اور بھارتی خاتون کھلاڑی سائنا نہوال نے بھی 18ویں ایشین کھیلوںمیں خاتون سنگلز مقابلے کے پری کوارٹر فائنل مٰں داخل حاصل کر لیا ہے ۔سائنا نے آخری 32دور کے مقابلے میں ایران کی سورایا اگھائی ہاجیاگھا کو شکست دی۔ سائنا نے صرف 26منٹ تک چلے مقابلے میں اگھائی ہاجیا گھا کو 21-7,21-9سے شکست دی۔
اس سے قبل سندھو نے مزاحمت خیز مقابلے میں ویتنام کی تھی رانگ ووکو 58منٹ تک چلے مقابلے میں 21-10,12-21,23-21سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں داخل حاصل کر لیا۔اس کے علاوہ اشونی پونپا اور این سکی ریڈی کی بھارتی کاتون جوڑی نے بھی ڈبل مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ اوشونی ریڈی کی جوڑی نے آخری 32دور کے مقابلے میں ہانگ کانگ کی این جے ای ایونگ اور این جی ونگ کی جوڑی کو 32منٹ تک چلے مقابلے میں سیدھے گیموں میں 21-16,21-15سے شکست دے کر آخری 16میں داخل حاصل کر لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close