پٹنہ

ایمرجنسی کی طرف گامزن: لالو

پٹنہ: آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے آج الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت، ملک کو مطلق العنانی دور کی طرف لےجاری ہے اور ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے سکیورٹی خطرے میں ہونے کے جھوٹے پروپگنڈے پھیلاکر صورتحال خراب کررہی ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی حکومت میں بہار کی صورتحال کو بھی ایسے ہی حالات سے تعبیر کیا۔ جب روم جل رہا تھا تو نیرو بانسری بجارہا تھا۔ لالوپرساد نے ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی افراد کو مشتبہ طور پر مائوسٹ سے جڑے ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیاہ ے اور وزیراعظم کی زندگی کو لاحق خطرات کے الزامات کے تحت یہ زیادتیاں کی گئی ہیں۔ پونے پولیس کی کارروائی کے بعد ظاہر ہوچکا ہے کہ یہ ملک مطلق العنانی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close