تعلیم

ایم جی گناشیکھرن اُردو یونیورسٹی کے نئے فینانس آفیسر

حیدرآباد: جناب ایم جی گنا شیکھرن کا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نئے فینانس آفیسر کی حیثیت 20 نومبر کو تقرر عمل میں آیا ہے۔ اس سے قبل وہ یونیورسٹی آف حیدرآباد میں فینانس آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ مختلف سرکاری اداروں / عوامی شعبے کے اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن میں ڈپٹی ڈائرکٹر (ٹیرف اینڈ فینانس انالیسس) ؛ سینئر ڈپٹی سکریٹری، انسٹی ٹیوٹ آف چارڈٹرڈ اکاﺅنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی)، نئی دہلی؛ منیجر (فینانس) ، نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این پی سی آئی ایل)، ممبئی اور اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر (کمرشیل)، کمپٹرولر و اکاﺅنٹنٹ جنرل آف انڈیا (سی اینڈ اے جی) کی بھی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔
جناب گناشیکھرن نے باوقار، ایف ایم ایس ،یونیورسٹی آف دہلی سے ایم بی اے (فینانس) کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1983 میں سی اینڈ اے جی کا ایس اے ایس (کمرشیل) امتحان کامیاب کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close