بہارپٹنہ

این ایس آئی یو کی اگرما راج بنی کونسلر

پٹنہ:مگدھ مہیلا کالج کی اگرما راج نے کونسلر کا الیکشن جیت لیا ہے۔ انہوں نے اپنےحریف امیدوار کو 176 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ انہیں کل 971 ووٹ ملے۔ اگرما راج کو این ایس یو آئی نے اپنا امیدوار بنایا تھا۔اس بار کے پٹنہ یونیورسٹی طلبا یونین انتخابات میں ویسے تو تمام جماعتوں نے اپنے امیدواروں کی جیت کے لئے کافی محنت کی لیکن آخر میں آکر اہم لڑائی جے ڈی یو-بی جے پی اور جاپ کے درمیان سمٹ کر رہ گئی۔ بتا دیں کہ پہلے طلبا سیاست میں اے بی وی پی اور این ایس یو آئی کے امیدواروں کے درمیان ہی ٹکر ہوتی تھی لیکن اس بار ایسا لگا کہ کانگریس کے لیڈروں نے اپنے امیدواروں کی جیت کے لئے کوئی خاص حکمت عملی نہیں بنائی۔اس بار حکمت عملی بنانے میں مہارت رکھنے والے پرشانت کشور ہی بحث میں رہے۔ طلبا سیاست میں کود کرانہوں نےکیمپس کی سیاست کو نیا رنگ دیا اور انتخابات میں جے ڈی یو کے طالب علم رہنماؤں کو سیدھے سیدھے لڑائی میں لے آئے۔بتا دیں کہ اس بار طالب علم یونین کے انتخابات میں کل 58 فیصد پولنگ ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close