دہلیہندوستان

ایچ اے ایل ملازمین سے ملے راہل اقتدار میں آنے پر مدد کی یقین دہانی

بنگلور:کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے آج یہاں ہندستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کے ملازمین سے کہا کہ ہم یہاں ممکنہ حد تک آپ کی مدد کرنے آئے ہیں لیکن ہم اپوزیشن میں ہیں ۔ البتہ ایک مرتبہ اقتدار میں آنے اور حکومت قائم کرنے کے بعد ہم اور زیادہ سرگرمی سے آپ کی مدد کرسکیں گے۔ میں یہاں ملک کے باوقار سرکاری زمرے کے دفاعی ادارے کی بابت مزید جاننے اور اسے اور تقویت پہنچانے کے صورتوں پر غور کرنے آیا ہوں۔ مسٹر راہل گاندھی نے ایچ اے ایل ویلفیئر فورم کے زیراہتمام رابطے کی اس تقریب میں کہا کہ ملک کوآزادی ملنے کے بعد اس کی خوشحالی میں معاون کردار ادا کرنے کے لئے اہم اکائیاں قائم کی گیئں، تعلیمی رخ پر آئی آئی ٹی اور جنگی طیاروں کو بنانے کے لئے ایچ اے ایل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
ایچ اے ایل نے اپنے قیام کے بعد سے زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔مسٹر گاندھی نے مزید کہا کہ ایچ اے ایل کی کارکردگی زبردست رہی سابق صدر امریکہ بارک اوبامہ نے بھی ایک مرتبہ اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا سب سے بڑا حریف چین نہیں ہندستان ہے اور اس کی وجہ فوجی اور اقتصادی شعبوں میں اس کی کامیابیاں ہیں۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ میں آج یہاں آپ کےمسائل اوراس باوقار ادارے کی کارکردگی کے تعلق سے آپ کے خیالات جاننے کے لئے آیا ہوں۔ اس موقع پر ایچ اے ایل کے کئی ریٹائرڈ ملازمین بھی موجود تھے ۔ سیاسی رہنماؤں میں لوک سبھا کے کانگریسی رہنما ایم ملک ارجن کھڑگے، کرناٹک کانگریس آئی کے صدر دنیش گنڈو راؤ اور کئی دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close