دلچسپ وعجیب

ایک انوکھا مریض جو اپنی جرابیں سونگھ کراسپتال پہنچ گیا

بیجنگ :چین میں اکثر ایسے طبی کیسز سامنے آتے ہیں جن کے بارے میں جان کر سمجھ نہیں آتا کہ قہقہے لگائے جائیں یا اپنا سر پکڑ لیا جائے۔ایسا ہی ایک انوکھا کیس گزشتہ دنوں سامنے آیا جس کی تفصیلات چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ ذہن کو بھی گھما کر رکھ دیتی ہیں۔چین کے شہر ڑانگڑو کا رہائشی 37 سالہ شخص اس وقت اسپتال پہنچ گیا جب اس نے اپنی جرابوں کو سونگھ لیا۔
جی ہاں اپنی جرابوں کو سونگھ کر یہ شخص اسپتال پہنچ گیا۔چینی میڈیا کے مطابق یہ شخص بہت دیر تک جرابوں سے خارج ہونے والی بو سونگھتا رہا جس کے بعد اس کے سینے میں تکلیف شروع ہوگئی اوراسپتال میں ایمرجنسی میں اسے داخل کرانا پڑا۔وہاں سے درد کی وجہ معلوم ہوئی کہ جرابوں کی بو کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں ایک فنگل انفیکشن ہوگیا تھا اور اسپتال میں اب اس کا علاج ہونے کے ساتھ ڈاکٹر یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے، ایسا کیوں ہوا۔اس مریض کا نام پینگ بتایا گیا اور جب ڈاکٹروں نے اس سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ اسے اپنے جرابیں سونگھنے کی عادت لاحق ہے۔اس بات سے ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کے پیروں میں موجود فنگل انفیکشن اس عادت کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں پہنچ گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق لوگوں کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جراب کو ایسے ہی سونگھ کر دھونے کے لیے ڈال دینا کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔تاہم اگر آپ اسے دیر تک ناک سے لگائے رکھیں گے تو پھر ضرور محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ پیروں سے فنگل انفیکشن نظام تنفس سے پھیپھڑوں تک پہنچ سکتا ہے۔ابھی یہ چینی شخص اسپتال میں زیرعلاج ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائے گا مگر یہ واضح نہیں کہ وہ اپنی اس بری عادت سے بھی نجات پاسکے گا یا نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close