سیمانچل

ایک زخم ختم بھی نہیں ہوا کہ دوسرا درد آنے لگا ہے

ارريہ: ان دنوں سیمانچل کے علاقے میں رمجھم بارش هےسيماچل کے كندی، گھگھری، پرمان اور بکرا ندی کی آبی سطح بڑھنے سے لوگ کافی فکر مند هلوگوں نے کہا ایک زخم ختم بھی نہیں ہوا کہ دوسرا درد آنے لگاہے۔ضلع انتظامیہ سیلاب سے پہلے ساری تیاری مکمل کر لئے ہیں اور لوگ اونچی جگہ کی تلاش بھی کرنے لگے ہیں ۔ارريہ ا ضلع کے جوکی ہاٹ ڈویژن کو گذشتہ سال آئی خطرناک سیلاب نے تباہ وبرباد کردیاتھا۔لگاتار چار دنوں سے بارش ہونے سے ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کے درمیان خوف پیدا ہو گیا ہے۔ گزشتہ سال آئی خوفناک سیلاب نے 140 پل پلیا کو اپنے ساتھ لے گئی تھي۔اگر بات کریں ارريا جوکی ہاٹ سڑک کی تو مرزابھاگ پل کا ابھی تک مرمت نہیں ہوا اور مسلسل بارش ہونے سے سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔بیرگاچھی چوک سے آگے بھگيا پلیا کی تعمیر کا کام ابھی شروع بھی نہیں ہوا کہ سیلاب دستک دینے آ رہیہے۔اگر آبی سطح اسی طرح بڑھنے لگا تو ارریہ سے جوکی ہاٹ جانا بہت مشکل ہو جائےگا۔ کئی جگہوں پر لوگ جگاڑ کشتی تیار کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں پوچھے جانے پر ایک شخص نے بتایا کہ حکومت کو کشتی نہیں ہے ، اگر دو چار ہے بھی تو عام لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اہل ثروت کے لئے ہوتاہے۔جوکی ہاٹ بلاک کے رہڑیا گاؤں واقع پرائمری اسکول بکرا ندی کے زد آنے لگی ہے تو وہیں دوسری طرف پھرساڈانگی گاؤں میں ایک طرف ہی کٹاؤ ہونے سے لوگ آنا فانا گھر چھوڑ کر اونچے مقامات کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔اس سلسلے میں مقامی ممبر اسمبلی شاہنواز عالم نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کٹان کے روک تھام کے لئے ڈی ایم سے پل پل کی خبر اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ممبر اسمبلی مسٹر شاہنواز بلاک افسر(بی ڈی او)،سی او سمیت دیگر افسران سے بات چیت کر بلا تاخیر کٹاؤ کے روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کو کہہ رہےہیں۔بتانا لازمی ہوگا کہ مقامی ممبر اسمبلی تمام بلاکوں کا جائزہ لے کر مسائل سے آگاہ ہو رہے ہیں۔پچھلے دنوں شاہنواز عالم پھرساڈانگی گاؤں سے گذرنے والی بکرا ندی كٹان کا جائزہ لیا اور لوگوں کو اس بات پر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا جلد سے جلد سیلاب سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی کوشش کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
    ماشاء الله تبارك الله بہت اچھی کوشش
    رم جھم
    رمجھماہل ثروت كے لیے ہوتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close