دہلیہندوستان

"ایک شام بابر ی مسجد کے نام ” ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام آج نئی دہلی ایوان غالب میںکل ہند مشاعرہ

نئی دہلی : سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے زیر اہتمام آج 7جنوری 2019کو نئی دہلی ، ایوان غالب ، ماتا سندری روڈ، بوقت شام 7بجے ، بعنوان "ایک شام بابری مسجد کے نام "کل ہند مشاعرہ کا انعقاد ہوگا۔مشاعرے کی صدارت ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی کریں گے اور مشاعرے کا افتتاح سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے ہاتھوں ہوگا۔ مشاعرے میں خصوصی مہمان کے طور پر سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایئرشریک رہیں گے اور مشاعرے کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ماجد دیوبندی انجام دیں گے۔ مذکورہ کل ہند مشاعرے میں ملک کے معروف شعراء جوہر کانپوری (کانپور)،وسیم راج پوری (سہارنپور)،الطا ف ضیاء (مالیگائوں)، واحد انصاری( مالیگائوں )، انتظار نعیم ،(نئی دہلی)،احمر ندیم ( علی گڑھ)،ڈاکٹر ماجد دیوبندی ( نئی دہلی)،معین شاداب ( نئی دہلی)،راجیو ریاض ( نئی دہلی )،راشدہ باقی حیاء ( نئی دہلی )،احمد عیاض ( اورای)شرکت کریں گے۔ مشاعرے کے کنوینر اور ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے تمام بردران وطن سے اس مشاعرے میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close