اتر پردیشتعلیم

اے ایم یو وائس چانسلر نے شعبۂ سنی دینیات میں نئے بلاک کا افتتاح اور اسکالرس کیلئے ایک ہال کا سنگ بنیاد رکھا

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے شعبۂ سنی دینیات میں طلبہ کے لئے دو کشادہ کلاس روم اور اساتذہ کے واسطے دو نئے چیمبرس کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی وائس چانسلر نے دینیات فیکلٹی میں ریسرچ اسکالر س کی کثیر تعداد کے پیش نظر ان کے مطالعے کیلئےایک وسیع اور بڑے ہال کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔اس موقع پر پروفیسر طارق منصور نے ڈین فیکلٹی آف تھیالوجی و صدر شعبہ پروفیسر توقیر عالم فلاحی اور وہاں موجود دیگر اساتذہ و طلبہ کو اس بات کا یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ اس فیکلٹی کی تعلیمی و انتظامی ترقی کیلئےکوشاں رہیں گے ۔ انہوں نے بذات خود پوری فیکلٹی کا معائنہ کیا اور مستقبل میں اس کی مزید ترقی کیلئےمفید مشوروں اور ہدایات سے نوازا ۔ تقریب میں فیکلٹی آف تھیالوجی کے سینئر اساتذہ پروفیسر محمد سلیم قاسمی ، مولانا محمد حبیب اللہ ، ڈاکٹر زاہد علی خاں ، ڈاکٹر محبوب الرحمن ، ڈاکٹر محمد راشد ، ڈاکٹر ندیم اشرف ، ڈاکٹر ریحان اختر ، ڈاکٹر محمد ناصر اور ڈاکٹر نور الہدیٰ کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالرس اور دیگر معززین موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close