اتر پردیشہندوستان

اے ایم یو کے شعبۂ نفسیات میں پروفیسر شمیم اے انصاری، پروفیسر حافظ ایم الیاس اور پروفیسر شاہینہ مقبول کو الوداعیہ

علی گڑھ، 10؍اگست علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبۂ نفسیات میں پروفیسر شمیم اے انصاری، پروفیسر حافظ ایم الیاس اور پروفیسر شاہینہ مقبول کو ایک خصوصی تقریب میں الوداعیہ دیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبوں کے اساتذہ، طلبہ اور ملازمین موجود تھے ۔ اس موقع پر فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر اکبر حسین نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے مذکورہ اساتذہ نے اپنے طلبہ کو پڑھانے اور ان کی زندگی سنوارنے میں تندہی کے ساتھ خدمات انجام دیں اور طلبہ کا کیریئر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہے۔ شعبۂ نفسیات کی صدر پروفیسر رومانہ این صدیقی نے سبکدوش اساتذہ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ سبھی شعبہ کے علمی معیار کو بلند کرنے میں پیش پیش رہے ۔ انھوں نے کہا کہ پروفیسر شمیم انصاری نے بطور خاص طلبہ کی ہمیشہ رہنمائی کی اور پروفیسر حافظ الیاس نے شعبہ میں بنیادی ڈھانچہ کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کیا۔انھوں نے مزید کہاکہ پروفیسر شاہینہ مقبول کی لگن اور تندہی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پروفیسر محمود ایس خاں اور ڈاکٹر ساجد علی خاں نے بھی سبکدوش اساتذہ کی خدمات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر پروفیسر رومانہ این صدیقی نے شعبۂ نفسیات کے نئے آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔تقریب میں پروفیسر شمیم انصاری، پروفیسر حافظ الیاس اور پروفیسر شاہینہ مقبول نے اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کا ان کی محبتوں کے لئے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ریشمہ جلال نے انجام دئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close